ETV Bharat / city

Two Boys Saved from Drowning in Jhelum ریور پولیس سری نگر نے دو لڑکوں کو ڈوبنے سے بچایا - سری نگر کی خبر

سری نگر کے راجباغ علاقے میں دو کم عمر لڑکوں نے نہانے کی غرض سے دریائے جہلم میں چھلانگ لگائی، جہاں دونوں لڑکے ڈوبنے لگے۔ وہیں ریور پولیس اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو بچا لیا۔ Two Boys Saved from Drowning in Jhelum

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 24, 2022, 3:34 PM IST

Updated : Aug 24, 2022, 7:57 PM IST

سری نگر: جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سری نگر میں ریور پولیس نے دو کمسن لڑکوں کو ڈوبنے سے بچا لیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے راجباغ علاقے میں دو کم عمر لڑکوں نے نہانے کی غرض سے دریائے جہلم میں چھلانگ لگائی جس دوران وہ ڈوبنے لگے۔ انہوں نے بتایا کہ مستعد ریور پولیس اہلکاروں نے فوری کارروائی کرکے دونوں کو بچا لیا۔ Two Boys Saved from Drowning in Jhelum

کم عمر لڑکوں کی شناخت 14سالہ فہیم نثار ہندرو ساکن راجباغ اور 16سالہ احسن جاوید ولد جاوید احمد سرکن کرسو راجباغ کے بطور ہوئی۔ سرکار ی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قلیل وقت میں ہی ریور پولیس نے ریسکیو آپریشن شروع کرکے دونوں لڑکوں کو غرقہ آب ہونے سے بچایا ۔

مقامی لوگوں نے ریور پولیس اہلکاروں کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ اگر وہ مستعدی کا مظاہرہ نہیں کرتے تو دونوں کم عمر لڑکوں کو پانی کا تیز بہاؤ اپنے ساتھ بہا لے جاتا۔ دریں اثنا ریور پولیس نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو دریائے جہلم یا کسی اور ندی میں نہانے کی اجازت نہ دے۔

یہ بھی پڑھیں: کوکرناگ: 10 سالہ لڑکے کی ڈوبنے سے موت

یو این آئی

Last Updated : Aug 24, 2022, 7:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.