ETV Bharat / city

KPL 2022: ترال الیون نے فائنل مقابلہ میں شیردل بارہمولہ کو شکست دی - جموں و کشمیر اسپورٹس خبر

چنی سنگھ نے ترال الیون کو، کے پی ایل ٹورنامنٹ جیتنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور روزمرہ کی زندگی میں کھیلوں کی اہمیت پر توجہ دی، ریاستی صدر جے کے پی وائی سی ادے بھانو چِب نے بھی ٹیم کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ Tral 11 Wins KPL Tournament

KPL 2022
KPL 2022
author img

By

Published : May 9, 2022, 7:17 AM IST

جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں اتوار کو کے پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا۔ یہ میچ ترال الیون اور شیردل بارہمولہ کے درمیان کھیلا گیا، اس ٹورنامنٹ کو J&K یوتھ کانگریس لیڈر من پریت سنگھ مانی نے اسپانسر کیا تھا۔ Tral 11 Wins KPL Tournament۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری اور آئی/سی آفس سریندر سنگھ چنی کے علاوہ ریاستی JKPYC صدر ادے بھانو چِب مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ ٹاس جیتنے کے بعد ترال الیون نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اور 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔ جسبیر سنگھ شاندار بلے بازی کرتے ہوئے74 رنز بنائے۔ Tral team lifts KPL tournament

جواب میں بیٹنگ کرنے اتری شیردل بارہمولہ کی ٹیم کی کار کردگی مایوس کن رہی اور 164 کے ہدف کو پار کرنے بجائے 117 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، اس طرح ترال الیون کو ٹورنامنٹ کا فاتح قرار دیا گیا، ترال الیون کے کپتان کو مین آف دی سیریز اور مین آف دی میچ کی ٹرافی سے نوازا گیا، اس کے علاوہ فاتح ٹیم ترال الیون کو بیس ہزار روپے کے نقد انعام سے نوازا گیا اور رنر اپ ٹیم شیردل بارہمولہ کو پندرہ ہزار روپے کے نقد انعام دیا گیا۔

اس موقع پر چنی سنگھ نے ترال الیون کو یہ ٹورنامنٹ جیتنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور روزمرہ کی زندگی میں کھیلوں کی اہمیت پر توجہ دی، ریاستی صدر جے کے پی وائی سی ادے چِب نے بھی ٹیم کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ دونوں ٹیمیں اور منتظمین نے پورے ٹورنامنٹ کو اسپانسر کرنے پر منپریت سنگھ مانی کا شکریہ ادا کیا۔ منپریت سنگھ مانی کا کہنا ہے کہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں اور کھیل کود کو فروغ دینے میں ان کا اہم اور غیر معمولی رول رہتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.