عید الاضحیٰ کی آمد سے قبل ترال قصبہ میں صفائی وستھرائی کے پیشِ نظر میونسپل کمیٹی کے عملے کے ارکان متحرک ہیں۔
لاوڈ اسپیکرس کے ذریعہ عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ عید کے پرمسرت موقع پر قصبہ میں صفائی کو لے کر کوانتظامیہ کی مدد کریں اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط پر عمل آوری کو یقینی بنائیں۔
اس سلسلے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی ترال کے سکریٹری نذیر احمد ملک نے بتایا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے عیدالاضحیٰ کی آمد کے پیشِ نظر چند روز قبل ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد کی تھی جس میں عہدیداروں کو ہدایت دی گئی۔
اس کے علاوہ میونسپل کمیٹی ترال کی جانب سے قربانی کی کھالوں اور دیگر باقیات کو ٹھکانے لگانے کے لیے تین مقامات پر کلیکشن پوائنٹ بنائے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:عید کے لیے قربانی کے جانور دستیاب لیکن خریدار ندارد
یہ کلیکشن پوائنٹس ترال بالا میں سومو اسٹینڈ، ترال بس اسٹینڈ اور کو ثر بل میں بنائے گئے ہیں۔ جہاں لوگ قربانی کے جانوروں کی کھالیں اور باقیات جمع کراسکتے ہیں۔