ETV Bharat / city

ترال: اخروٹ کے درخت سے گر کر ایک شخص کی موت

ترال کے ہفونگین پورہ علاقہ کے رہنے والے پچاس سالہ بشیر احمد بٹ ولد غلام قادر بٹ کی موت ہوگئی ہے۔ بتا یا جا رہا ہے کہ بشیر احمد اخروٹ کے درخت پر چڑھ کر اخروٹ توڑ رہے تھے کہ اچانک درخت سے نیچے گر گئے جس کے سبب ان کی موت ہوگئی۔

ایک شخص کی موت
ایک شخص کی موت
author img

By

Published : Sep 18, 2021, 1:28 PM IST

وادی میں درختوں سے اخروٹ توڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔ خطہ کے ترال علاقہ میں درختوں سے اخروٹ توڑنے کے دوران درخت سے گر نے کی وجہ سے ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔

ترال کے ہفونگین پورہ علاقہ کے رہنے والے پچاس سالہ بشیر احمد بٹ ولد غلام قادر بٹ کی موت ہوگئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بشیر احمد اخروٹ کے درخت پر چڑھ کر اخروٹ توڑ رہے تھے کہ اچانک درخت سے نیچے گر گئے جس کے سبب ان کی موت ہوگئی۔

بشیر احمد کی موت کی اطلاع عام ہوتے ہی علاقہ میں غم و اندورہ کی لہر دوڑ گئی۔

مزید پڑھیں:

کپواڑہ: اخروٹ منڈی کے قیام کا مطالبہ

سینکڑوں افراد نے اشکبار آنکھوں سے انہیں سپرد خاک کیا۔
ادھر ترال کے لر گام علاقہ میں بھی شکیل احمد بٹ ولد محمد مقبول اخروٹ کے درخت سے گر کر زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال میں داخل کیاگیا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.