پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے قومی شاہراہ پر برفباری کے سبب 1.32 لاکھ ہائی ولٹیج ٹاور کے گر کر تباہ ہونے کے سبب سرینگر اور جموں قومی شاہراہ پر کئی گھنٹوں تک ٹریفک جارم رہا۔Transmission Towers Collapse, Several Vehicles Damaged
قومی شاہراہ پر ٹاور کے گرنے کے فوراً بعد پی ڈی ڈی محکمہ کے عہدیداروں اور ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف، ڈی ایس پانپور میر امتیاز احمد، ایس ایچ او پانپور یونس خان اور دیگر پولیس اہلکاروں نے کافی محنت کرنے بعد قومی شاہراہ سے ہاٸی ولٹیج ترسیلی لاٸن کو ہٹا لیا ۔جس کے بعد آمد و رفت کا سلسلہ شروع ہوا۔
ایس ایس پی اونتی پورہ نے پولیس اہلکاروں کی طرف سے لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس لوگوں کی ہر ممکن مدد کے لۓ تیار ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے ہیلپ لاٸن نمبرات بھی جاری کۓ ہیں۔ تاکہ ضرورت کے وقت لوگ پولیس کے ساتھ تعاون کر کے مدد حاصل کر سکیں۔
ایکزن پی ڈی ڈی نثار احمد کا کہنا ہے کہ اس ٹاور کے گر جانے سے راولپورہ گریڑ اسٹیشن کی پاور سپلآٸی متاثر ہو گی۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اس ٹاور کو ٹھیک کرنے میں کچھ دن لگ سکتے ہیں لیکن تب تک وہ راولپوہ گریڑ اسٹیشن کو دوسری لاٸن سے پاور سپلاٸی فراہم کریں گے تاکہ لوگوں کو ے مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔