وادی کشمیر کا مشہور و معروف صحت افزا مقام سونہ مرگ جہاں ہر سال سردی شروع ہونے کے ساتھ ہی بند رہتا ہے۔ تاہم اس سال ضلع انتظامیہ گاندربل نے سونہ مرگ کو موسم سرما میں سیاحوں کے لیے کھلا رکھنے کا اعلان کیا ہے، جس کی وجہ سے سال نو کے موقع پر غیر ریاستی سیاحوں نے سونہ مرگ کا رخ کیا ہے۔
سونہ مرگ میں اس سال سیاحوں نے سال نو کا جشن بڑے ہی پُرجوش انداز میں منایا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں سیاح نے اس صحت افزا مقام میں 2022 کی آمد کا استقبال کیا۔
غیر مقامی سیاحی برف پوس وادی میں گیت گاتے ہوئے نظر آئے وہیں کچھ سیاح ناچتے ہوئے دکھائی دیے۔
سیاحوں کی آمد پر سیاحتی شعبہ سے وابستہ افراد نے جموں و کشمیر انتطامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سال سونہ مرگ کو موسم سرما میں سیاحیوں کے لیے کھلا رکھنے کا قدم ایک خوش آئند بات ہے۔
مزید پڑھیں:Tourists Enjoying New Year 2022 in Sonmarg: غیر مقامی سیاح کشمیر کی خوبصورتی سے مسحور
ہوٹل مالک شہرادہ رسول کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر انتطامیہ کو چاہیے کہ وہ سونہ مرگ میں پانی، بجلی اور ہیلتھ کی سہولیات کے ساتھ ساتھ تمام انتظامات رکھے تاکہ یہاں سیاح کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یہ بھی پڑھیں:
- New year celebrations in Gulmarg: گلمرگ نئے سال کے جشن سے گونج اٹھا
- New Year Celebrations at Pahalgam: سال نو کے جشن کے لیے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں کی بھیڑ
انہوں نے کہا کہ جس طرح محکمہ سیاحت گلمرگ پہلگام اور جھیل ڈل کی تشہیر کرنے میں ملک بھر میں مصروف ہیں ویسی ہی متعلقہ محکمہ کو سونہ مرگ کے لیے کرنی ہوگی۔