ETV Bharat / city

Shopian Encounter: لشکر کمانڈر سمیت 2 عسکریت پسند ہلاک - موبائل انٹرنیٹ خدمات

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان انکاؤنٹر میں دوعسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

فوٹو
فوٹو
author img

By

Published : Jul 19, 2021, 6:43 AM IST

Updated : Jul 19, 2021, 4:31 PM IST

فوجی ذرائع کے مطابق فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف کی 14 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس نے چک سدیق خان حرمین علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا۔

سکیورٹی فورسز نے جب ایک مشتبہ مکان کی طرف بڑھنے لگے تو یہاں موجود عسکریت پسندوں نے فورسز اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی انکاؤنٹر شروع ہوا.۔

سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کو غود سپردگی کی اپیل کے تھی لیکن عسکریت پسندوں نے سرنڈر نہیں کیا اور طرفین میں فائرنگ شروع ہوگئی جس دوران دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

لشکر کمانڈر سمیت 2 عسکریت پسند ہلاک

ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت اشفاق احمد ڈار عرف ابو اکرم ساکن ہیف شرمال شوپیان اور ماجد اقبال بٹ ساکنہ نوپورہ باسکچھن شوپیان کے طور پر ہوئی ہے۔

اشفاق احمد ڈار کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے 2017 میں عسکریت پسندوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کرلی ہیں۔ اس سے پہلے وہ پولیس اہلکار تھے۔

دونوں عسکریت پسندوں سے ہتھیار جن میں دو اے کے 47 رائفل، 8 اے کے میگزین اور باقی قابل اعتراض چیزیں برآمد ہوئی ہیں۔

ادھر انکاؤنٹر شروع ہونے کے کچھ لمحے بعد ہی ضلع شوپیان میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کو معطل کر دیا گیا ہے۔

وہیں تصادم اب ختم ہوچکا ہے۔

Last Updated : Jul 19, 2021, 4:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.