ETV Bharat / city

Tiranga Rally in Jammu and Kashmir جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں ترنگا ریلی کا اہتمام

مرکزی حکومت نے آزادی کا امرت مہوتسو، بھارت کی آزادی کے 75 سال اور بھارت کے لوگوں، ثقافت اور کامیابیوں کی شاندار تاریخ کو یاد کرنے اور اسے شاندار طریقے سے منانے کے لیے 13 اگست سے 15 اگست تک ہر گھر ترنگا لہرانے کی مہم شروع کی ہے۔ اسی مہم کے تحت مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں ہر گھر ترنگا مہم اور ترنگا ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ Har Ghar Tiranga Campaign

جموں و کشمیر میں ترنگا ریلی
Tiranga Rally in Jammu and Kashmir
author img

By

Published : Aug 14, 2022, 11:03 AM IST

جموں و کشمیر: مرکزی حکومت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 13 سے 15 اگست تک آزادی کی 75 ویں سالگرہ کو شاندار طریقے سے منانے کے لیے اپنے گھروں پر ترنگا لہرائیں اور یہ مہم کل سے شروع ہوئی۔ قومی پرچم کی نمائش کے وقت پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ حکومت نے فلیگ کوڈ آف انڈیا میں ترمیم کی ہے تاکہ ترنگے کو کھلے اور مختلف گھروں یا عمارتوں میں دن رات لہرایا جاسکے۔ Azadi Ka Amrit Mahotsav فلیگ کوڈ آف انڈیا Flag Code of India میں پہلی بار گزشتہ برس دسمبر میں ترمیم کی گئی تھی جس میں کپاس، اون، ریشم اور کھادی کے علاوہ ہاتھ اور مشین سے جھنڈے بنانے کے لیے پالیسٹر کے استعمال کی اجازت دی گئی تھی۔ آزادی کا امرت مہوتسو بھارت کی آزادی کے 75 سال اور بھارت کے لوگوں، ثقافت اور کامیابیوں کی شاندار تاریخ کو منانے کے لیے حکومت ہند کی ایک پہل ہے۔ Tiranga Rally in Jammu and Kashmir

  • بانڈی پورہ میں بی جے پی کی ہر گھر ترنگا ریلی:
    بانڈی پورہ: بی جے پی کی ہر گھر ترنگا ریلی

ہر گھر ترنگا ریلی اور دیگر امورات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بی جے پی ضلع ہیڈکوارٹر بانڈی پورہ میں اجلاس منعقد ہوا اور اس کے بعد شیر کشمیر اسٹیڈیم بانڈی پورہ تک ہر گھر ترنگا مہم کے تحت ریلی بھی نکالی گئی جس میں ضلع صدر بی جے پی بانڈی پورہ نصیر احمد میر، بی جے پی نارتھ کشمیر ہیڈ مدثر وانی، بی جے پی پربھاری راجہ سلیم، چئرمین میونسپل کونسل بانڈی پورہ بشارت حسین نجار کے علاوہ کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے یوم آزادی کی اہمیت اور ہر گھر ترنگا مہم کی افادیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اس میں بڑھ چڑھ کر اور جوش و خروش سے شرکت کررہے ہیں۔

  • بانہال میں تین ہزار طلباء نے قومی ترانہ پڑھا:
    بانہال: تین ہزار طلباء نے قومی ترانہ پڑھا

آزادی کا امرت مہوتسو پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 3000 طلباء نے حصہ لیا۔ بانہال انتظامیہ نے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت ایک پروگرام کا انعقاد کیا تھا جس میں مختلف اسکولوں کے 3000 طلباء نے پروگرام میں حصہ لیا اور ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر جشن منانے کے لیے آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر قومی ترانہ گایا گیا۔ڈپٹی کمشنر رامبن کے ٹویٹ کے مطابق، ایس ڈی ایم اور ایس ڈی پی او بانہال کی قیادت میں طلباء، جی ایچ ایس ایس بانہال، رامبن، گراؤنڈ میں جمع ہوئے اور ملک کی آزادی کے 75 سال کا جشن منانے کے لیے آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر قومی ترانہ گائے۔

  • ہندوارہ پولیس، میونسپل کمیٹی اور سرکاری اسکولوں کی جانب سے ترنگاہ ریلی:

ہندوارہ پولیس، میونسپل کمیٹی اور سرکاری اسکولوں کی جانب سے ترنگاہ ریلی اور آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں ہندوارہ پولیس، میونسپل کمیٹی، بوائز ہائر سکینڈری اسکول کے علاوہ دیگر سرکاری اسکولوں کے بچوں اور این سی سی اور یوتھ اینڈ اسپورٹس کے نوجوانوں شامل تھے۔ بوائز ہائر سکینڈری اسکول ہندوارہ میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی اور اس تقریب و ترنگاہ ریلی کو کامیاب بنایا۔ اس دوران بچوں نے بھارت کا نقشہ اور یوم آزادی کے 75ویں یوم آزادی کا خاکہ بنایا نیز قومی ترانہ پیش کیا۔

ہندوارا میں سرکاری اسکولوں کی جانب سے ترنگاہ ریلی

اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے چیئرمین مسرور احمد بانڈے، ایس ڈی پی او ہندوارہ فارض حسین، ڈپٹی سی ای او منظور احمد، زونل ایجوکیشن آفیسر ہندوارہ شبیر احمد بڑھانہ، پرنسپل بوائز ہائر سکینڈری اسکول ہندوراہ محمد رفیق میر، ایس ایچ او ہندوارہ شبیر احمد کے علاوہ دیگر افسران موجود تھے۔ اس دوران میونسپل کمیٹی چیئرمین اور ایس ڈی پی او ہندوارہ، اسکولی انتظامیہ، افسران و اہلکاروں کے ساتھ طلباء اور مقامی نوجوانوں نے پرچم لہرانے کا عزم کیا اور 15 اگست کے روز اپنے گھروں دفاتروں،گاڑیوں پر ترنگاہ لگانے کی ترغیب دی گئی۔

  • کوکر ناگ میں جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کی جانب سے ترنگا ریلی:
    کوکر ناگ میں جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کی جانب سے ترنگا ریلی

جموں کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کی جانب سے کوکرناگ میں ترنگا ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ جموں وکشمیر کے کوکرناگ پولیس اور سی آر پی ایف کی 164 بٹالین نے حلقہ انتخاب کوکرناگ میں ترنگا ریلی کا انعقاد کیا جس میں بی ڈی سی کوکرناگ، میونسپلٹی کوکرناگ کے صدر اور طلباء نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریلی میں شامل تمام شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں ترنگا اٹھا رکھا تھا۔ ریلی کوکرناگ کے بندو علاقے سے نکلی تھی اور کوکرناگ کے بازار سے گزرتی ہوئی بڈر علاقے تک جا پہنچی اور اس کے بعد کوکرناگ کے بازار سے گزرتی ہوئی 164 سی آر پی ایف کے 164 بٹالین کے ہیڈکوارٹر پر پُرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی۔

  • ترنگا ریلی: پلوامہ حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کو سلام

آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت 'ہر گھر ترنگا' پروگرام کی تقریبات کے سلسلے میں جہاں ملک بھر میں مختلف قسم کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے وہیں سی آر پی ایف کی 185 اور 110 بٹالین نے آج اسی کڑی کے تحت لیتہ پورہ پانپور پلوامہ میں اس جگہ پر جا کر جہاں 14 فروری 2019 کو خودکش حملے میں سی آر پی ایف کے چالیس جوان ہلاک ہوئے تھے کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے اور وہاں ترنگا پرچم لہرایا۔ اس موقع پر سی آر پی ایف 110 اور185 بٹالین کے دونوں کمانڈنگ افسروں کے علاوہ دیگر افسران، بی ڈی سی اور ڈی ڈی سی ممبران بھی موجود رہے۔ بعد میں سی آر پی ایف کی جانب سے فوجی گاڑیوں کی بڑی ریلی بھی نکالی گئی جس میں سی آر پی ایف جوانوں کے علاوہ بی ڈی سی اور ڈی ڈی سی ممبروں کے ساتھ ساتھ طلباء نے بھی شرکت کی۔

پلوامہ حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کو سلام

کمانڈنگ افسر 110 بٹالین یوگیش کمار نے کہا کہ 'جب ملک 'آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے تو انہوں نے اس خوشی کے موقع پر ان جوانوں کو یاد کر تے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے جنہوں نے ملک کی حفاظت کے لئے اپنی جانیں نچھاور کیں ہے۔ انہوں نے کہا جن جوانوں نے قوم کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان قربان کی ہے اُن جوانوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ملک کے سارے لوگ انہیں سلام کرتے رہیں گے۔

  • سرینگر میں بی جے پی کی ترنگا ریلی
    سرینگر میں بی جے پی کی ترنگا ریلی

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں آزادی کا مہوتسو کے پروگرام تحت بھارتیہ جنتا پارٹی کشمیر یونٹ کی جانب سے پارٹی ہیڈ کوارٹر جواہر نگر سرینگر راج باغ تک ترنگا ریلی نکالی گئی۔ اس ریلی میں پارٹی سے وابستہ کئی کارکنان کے علاوہ سینئیر لیڈران نے شرکت کی۔ اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارٹی ترجمان الطاف ٹھاکر نے کہا کہ 'جہاں ملک آزادی کا 75 واں سال منارہا ہے وہیں کشمیر میں بھی اب ہر گھر ترنگا لہرایا جائے گا۔

  • بارہمولہ میں اسکول کی جانب سے ترنگا ریلی
    بارہمولہ میں اسکول کی جانب سے ترنگا ریلی

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں اوڑی کے بوائز مڈل اسکول مورہ میں آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت ہر گھر ترنگا مہم کا آغاز کیا گیا۔ وادی کے دیگر اضلاع کی طرح اوڑی میں بھی انتظامیہ کی جانب سے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت ہر گھر ترنگا مہم کا آغاز کیا گیا اور ترنگا ریلی نکالی گئی جس میں طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی۔ یہ ترنگا ریلی اسکول سے شروع ہو کر بارہمولہ اوڑی نیشنل ہائی وے پر اختتام پذیر ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.