ETV Bharat / city

Rambagh Encounter: سرینگر میں تین عسکریت پسند ہلاک

سرینگر کے رامباغ میں ایک شوٹ آؤٹ کے دوران پولیس نے تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے (Militants Killed In Rambagh ) کا دعویٰ کیا ہے۔

سرینگر میں تین عسکریت پسند ہلاک
سرینگر میں تین عسکریت پسند ہلاک
author img

By

Published : Nov 24, 2021, 5:33 PM IST

Updated : Nov 24, 2021, 10:40 PM IST

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے رامباغ میں سڑک پر ہوئے مختصر شوٹ آوٹ (Rambagh Shoot Out) میں تین عسکریت پسند ہلاک (Militants Killed In Rambagh ) ہوئے ہیں جن میں ایک کی شناخت ٹی آر ایف کمانڈر (TRF Commander Killed) مہران شالہ کے طور کی گئی ہے۔

کشمیر پولیس زون کے انسپکٹر جنرل وجے کمار (IGP Vijay Kumar) نے بتایا ہے کہ ہلاک شدہ عسکریت پسندوں میں ایک کا نام مہران ہے۔

سرینگر میں تین عسکریت پسند ہلاک
وجے کمار نے کا دعوی کیا ہے کہ مہران (Mehran) سرینگر میں ہوئی حالیہ شہری ہلاکتوں بشمول دو سرکاری اساتذہ (Govt Teacher) میں شامل تھا۔

مہران سرینگر کے مہاراج گنج علاقے سے تعلق رکھتے تھے اور رواں برس مئی میں وہ عسکریت پسندوں میں شامل ہوئے تھے۔

ٹویٹ
ٹویٹ

وجے کمار کا مزید کہنا ہے کہ دو عسکریت پسندوں کی شناخت کی جارہی ہے۔ تاہم ان میں سے سے ایک کی شناخت منظور میر (Manzoor Ahmad Mir) ساکن ببہاڑہ پلوامہ کی بتائی جارہی ہے۔ موقع پر ان کا شناختی کاڈ برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق 25 برس کے منظور رواں سال کے جون سے غائب تھا اور انہوں نے عسکریت پسندوں میں شمولیت کی تھی۔

اطلاعات کے مطابق تیسرے عسکریت پسند کی شناخت ارفات احمد شیخ (AARFAT Ahmad Sheikh) ساکن نکلورہ پلوامہ کی ہوئی ہے جو رواں برس آپریل میں عسکریت پسندوں میں شامل ہوئے تھے۔

ہم آپ کو بتا دیں آج شام سرینگر کے رامباغ علاقے میں مختصر شوٹ آؤٹ(Rambagh Shoot Out) میں پولیس نے تین عسکریت پسندوں( Three Militants Killed) کو ہلاک کرنے کا دعوی کہا ہے۔

پولیس کے مطابق عسکریت پسند ایک نجی گاڑی میں سوار(private Vehicle) تھے اور انہیں رامباغ کے علاقے میں پولیس نے ہلاک کیا ہے۔

Last Updated : Nov 24, 2021, 10:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.