مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں مویشویوں کی پرورش و پرداخت کے سلسلے میں پروگرامز Training On Scientific Sheep/ Goat Rearing کا انعقاد کیا جائیگا۔
ضلع گاندر بل میں شیپ ہسبنڈری محکمہ کِرشی وِگیان کیندر کے اشتراک سے سہ روزہ پروگرامز منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد موجودہ دور میں مویشیوں بالخصوص بھیڑ بکریوں کو سائٹفک طریقے سے پرورش و پرداخت کے سلسے میں مویشیوں کے مالکوں کو خصوصی تربیت دی جائے گی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر اے ڈی ڈی سی گاندربل مظفر احمد پیر نے ضلع شیپ ہسبنڈری افسر گاندربل کی موجودگی میں ٹرینیز کے گروپ کو منی سیکریٹریٹ گاندربل سے ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔
مزید پڑھیں:اننت ناگ: محکمہ انیمل ہسبنڈری پرغفلت کا الزام
چار مراحل کے پہلے مرحلے کے تحت ضلع کے مختلف علاقوں سے چالیس افرادکی ٹیم کو جھنڈا دِکھا کر روانہ کیا گیا۔