ETV Bharat / city

Police Saved Life of a Drug Addicted Youth: پولیس اور طبی عملے کی مشترکہ کوشش سے نوجوان کی جان بچائی گئی

author img

By

Published : Feb 25, 2022, 1:00 PM IST

ڈاکٹر یوسف ٹاک نے کہا کہ مذکورہ نوجوان نے بھاری مقدار میں نشہ آور اشیا کھا لی تھی۔ جس کی وجہ سے اس کی حالت کافی نازک ہوگئی تھی ۔ تاہم پولیس اہلکاروں کی بروقت امداد کے بعد اس کو اسپتال لایاگیا۔ اور طبی عملے کی جانب سے اس کی جان بچجانے کی کوشش کی گئی۔ صحیح علاج کے سبب اب نوجوان کی حالت خطرے سے باہر ہے-J&K Police Wages a War Against Drug Peddlers to Save Kashmiri Youth

طبی عملہ
طبی عملہ

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جموں و کشمیر پولیس اور ڈسٹرکٹ اسپتال پلوامہ کے طبی عملے کی کوششوں سے منشیات کی زیادہ مقدار استعمال کرنے والے ایک نوجوان کی جان بچائی گئی۔

ضلع پلوامہ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا ایسا معاملہ ہے جس میں پولیس اور طبی عملے کی مشترکہ کوششوں سے منشیات کے عادی ایک نوجوان کی جان بچاگئی ہے۔J&K Police Wages a War Against Drug Peddlers to Save Kashmiri Youth

طبی عملہ

اطلاعات کے مطابق ڈی ایس پی پلوامہ محمد شفیع کو پلوامہ کے دیہات سے اطلاع ملی کہ ایک نوجوان پر اسرار حالت میں بے ہوش پڑا ہے۔جس کے بعد ڈی ایس پی اپنے ٹیم کے ہمراہ اس جگہ پر پہنچے جہاں پر یہ نوجوان بے ہوش پڑا تھا۔

ڈی ایس پی نے اپنے محافظوں کے ہمراہ نوجوان کو پلوامہ ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے نوجوان کی حالت نازک دیکھ کر اس کو وینٹی لیٹر پر رکھ کر علاج شروع کیا ۔

اس ضمن میں ڈاکٹر یوسف ٹاک نے کہا کہ مذکورہ نوجوان نے بھاری مقدار میں نشہ آور اشیا کھا لی تھی۔ جس کی وجہ سے اس کی حالت کافی نازک ہوگئی تھی ۔ تاہم پولیس اہلکاروں کی بروقت امداد کے بعد اس کو اسپتال لایاگیا۔ اور طبی عملے کی جانب سے اس کی جان بچجانے کی کوشش کی گئی۔ صحیح علاج کے سبب اب نوجوان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

ڈاکٹر نے کہا کہ منشیات کی بری لت سے نوجوانوں کو دور رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

وہی اس حوالے سے ڈی ایس پی پلوامہ محمد شفیع نے اس سلسلہ میں کہا کہ والدین اور علما کے علاوہ سماج میں ہر شخض کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ نوجوانون پر نظر رکھیں اور انہیں منشیات جیسی بری لت سے روکنے میں اپنا اہم رول نبھائیں ۔

مزید پڑھیں:Awareness Camp on Drug De-Addiction : رامبن میں منشیات کے مضر اثرات پر آگاہی کیمپ

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کچھ ماہ کے دوران پولیس نے پلوامہ میں منشیات کاروبار کے خلاف کئی کاروائیاں انجام دی ہیں اور کثیر مقدار میں منشیات کو ضبط کیا ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.