راجوری: سرحدی ضلع راحوری کے نوشہرہ سیکٹر میں 15 گھنٹے چلنے والا سرچ آپریشن دیر رات ختم کردیا گیا۔ فوجی ذرائع کے مطابق علاقہ میں ڈرون کی مدد سے بھی تلاشی کارروائی کی گئی۔ مگر جن لوگوں کی مشکوک حالت میں نقل وحرکت دیکھی گئی تھی۔ تلاشی مہم کے دوران وہاں سے کچھ بھی نہیں مل سکا۔ علاقہ میں تسلی بخش سرچ آپریشن کرنے کے بعد کارڈن اینڈ سرچ کو ختم کردیا گیا ہے۔ The Search Operation Ends in Rajouri Nowshera Sector۔
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ منگل کے دن سرحدی ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر کے چوکی کیمپ علاقہ میں 3 تا 6 لوگوں کی مشکوک نقل وحرکت دیکھی گئی تھی۔ جس کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس اور آرمی کو اس کی اطلاع دی تھی۔ CASO in nowshera village of rajouri dist۔ فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر اس علاقہ کو کارڈن آف کرکے تلاشی کارروائی شروع کردی تھی۔
مقامی لوگوں کے مطابق اس علاقہ میں مشکوک نقل و حرکت دیکھنے کے بعد پولیس کو فوری اطلاع دے دی گئی تھی تاکہ ایسے لوگوں کی جلد چھان بین کی جائے کہ یہ لوگ کون ہیں علاقہ میں مزید فوجی دستوں کو تعینات کیا گیا تھا تاکہ ان لوگوں کو جلد بے نقاب کیا جائے۔ CASO in Nowshera village of Rajouri Dist