سری نگر: عوامی نیشنل کانفرنس Muzaffar Shah Vice President Awami National Conference کے نائب صدر مظفر شاہ نے کہا کہ آنے والے 3 ماہ جموں وکشمیر کے عوام کے لیے کافی اہم ہیں کیونکہ دفعہ 370 اور 35 اے کی بحالی کے حوالے سے جو جدوجہد کی جارہی ہے اس میں تیزی لائی جائے گی۔ وہیں اے این سی 25 لاکھ غیر مقامی افراد کو ووٹر فہرست میں شامل کرنے کے سرکار کے اس حالیہ فیصلے کی سخت مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی بحالی کے تعلق سے پی اے جی ڈی اپنے وکلا کے رابطے میں ہیں اور امید ہے کہ عدالت عظمیٰ جموں وکشمیر اور لداخ کے لوگوں سے انصاف کرے گی۔ The Parties involved in PAGD Should Participate in the Elections Together
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کی موجود سیاسی صورتحال اور جوڑ توڑ کی سیاست کو دیکھتے ہوئے اے این سی عوامی اتحاد برائے گپکار ڈیکلیئریشن میں شامل جماعتوں پر زور دے گی کہ وہ آئندہ ہونے والے اسمبلی انتخابات مل کر لڑیں تاکہ فرقہ پرست طاقتوں کو دور رکھا جائے اور اس کے لیے عوامی نیشنل کانفرنس پی اے جی ڈے کی 10 ستمبر کی ہونے والی میٹنگ میں یہ مطالبہ زور وشور سے اٹھائے گی۔ ان باتوں کا اظہار عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر مظفر شاہ نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
پریس کانفرس کے دوران مظفر شاہ نے کہا کہ پی اے جی ڈی میں شامل جماعتوں کے انتخابات اکٹھے لڑنا وقت کا تقاضا ہے اور عوام بھی اس حق میں ہیں کہ پی اے جی ڈی میں شامل جماعتیں مل کر انتخابی میدان میں آئیں تاکہ علاحدہ کے بجائے ایک جٹ اور ملی اتحاد کے ساتھ ان طاقتوں سے مقابلہ کیا جاسکے جو کہ ہندو ومسلم اور مسجد ومندر کی سیاست میں اپنی سیاست چلاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل کانفرس ہمہ گیر عوامی رابطہ مہم چلانے جارہی ہے جس کے تناظر میں جنوب، شمال اور وسطی کشمیر میں کنونشن منعقد کیے جائیں گے۔ ایسے میں اے این سی کے نائب صدر نے کہا کہ جب بھی جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کا بگل بجے گا پارٹی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے بالکل تیار ہے۔