لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کا دورہ کیا اور اُنہوں نے ڈوڈہ سڑک حادثہ میں زخمی اَفراد کی عیادت کی۔ زخمیوں کو لیفٹیننٹ گورنر کی ہدایت پر فوری طور پر جی ایم سی جموں پہنچایا گیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جی ایم سی کے ڈاکٹروں کو ہدایت دی کہ وہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بہترین طبی دیکھ ریکھ کو یقینی بنائیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ذاتی طور پر صورتحال کی نگرانی کی اور اُنہوں نے ضلعی اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ ان کنبوں کو تمام ضروری مدد فراہم کریں جنہوں نے حادثہ میں اپنے عزیزوں کو کھودیا ہے اور جو سڑک حادثے میں زخمی ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: ڈوڈہ: سڑک حادثے میں آٹھ افراد ہلاک، ایک درجن زخمی
اِس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر نے تمام ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو تین لاکھ روپے کا معاوضہ فوری اِمداد کے طور پر دینے کا اعلان کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے پرنسپل جی ایم سی جموں ڈاکٹر ششی سدھن شرما کے علاوہ دیگر سینئر اَفسران کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا۔