ETV Bharat / city

Kashmiri Hindus:کشمیر میں ہندو اقلیتوں کے قتل کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچا - کشمیرمیں ہندو اقلیتوں کی ٹارگیٹنگ کا معاملہ

عرضی میں کہا گیا ہے کہ آئے دن پرتشدد واقعات نے وادی میں رہنے والی اقلیتی ہندو برادری میں عدم تحفظ کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ انہوں نے حکومت کو کشمیر میں ہندو اقلیتوں کو فوری طور پر مناسب تحفظ فراہم کرنے اور کشمیر میں اقلیتی گروپوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ایک نظام کی تشکیل اور انتظامیہ کے لیے ایک خصوصی نمائندہ یونٹ قائم کرنے کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیاہے۔ Letter Sent to SC Over targeted Killings of Kashmiri Hindus

سپریم کورٹ
سپریم کورٹ
author img

By

Published : Jun 2, 2022, 7:56 AM IST

سپریم کورٹ سے کشمیر میں ہندو اقلیتوں کی "ٹارگٹ کلنگ" کا نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے۔دہلی کے وکیل ونیت جندل نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این۔ وی رمنا اور دیگر ججوں کو بدھ کے روز ایک 'لیٹر پٹیشن' بھیجی۔

اس عرضی میں کہا گیا ہے کہ آئے دن پرتشدد واقعات نے وادی میں رہنے والی اقلیتی ہندو برادری میں عدم تحفظ کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ انہوں نے حکومت کو کشمیر میں ہندو اقلیتوں کو فوری طور پر مناسب تحفظ فراہم کرنے اور کشمیر میں اقلیتی گروپوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ایک نظام کی تشکیل اور انتظامیہ کے لیے ایک خصوصی نمائندہ یونٹ قائم کرنے کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیاہے۔Letter Sent to SC Over targeted Killings of Kashmiri Hindus

مسٹر جندل نے عدالت عظمیٰ سے ہندو اقلیتوں کے قتل کی اعلیٰ سطحی انکوائری کرنے اور ٹارگٹ کلنگ کے متاثرین کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے معاوضہ اور خاندان کے ایک رکن کو سرکاری ملازمت دینے کی ہدایت کی بھی اپیل کی۔

خط کی درخواست میں منگل کو کولگام میں اپنے اسکول میں رجنی بالا نامی خاتون ہندو ٹیچر کے قتل کا حوالہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے مختلف واقعات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں اس طرح کی ساتویں "ٹارگٹ کلنگ" ہے۔

مزید پڑھیں:Protest Against Killing of Rajni:کولگام میں ٹیچر قتل معاملے کے خلاف عوام کا احتجاج

ان کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے ٹارگٹڈ حملوں میں تین پولیس اہلکار اور تین شہری دہشت گردوں کے ہاتھوں مارے گئے تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.