ETV Bharat / city

ٹینکر حادثہ میں ڈرائیور اور کنڈکٹر ہلاک - جموں و کشمیر کی خبر

تاریخی مغل روڈ پر جمعہ کی صبح ایک ٹینکر حادثہ پیش آیا جس میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

ٹینکر حادثہ میں ڈرائیور اور کنڈکٹر ہلاک
ٹینکر حادثہ میں ڈرائیور اور کنڈکٹر ہلاک
author img

By

Published : Oct 23, 2020, 2:43 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر جمعے کی صبح ایک ٹینکر حادثے میں ڈرائیور اور کنڈکٹر کی موت ہوگئی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مغل روڈ پر پوشنا علاقے کے قریب جمعے کی صبح قریب ساڑھے نو بجے ایک ٹینکر، جو کشمیر سے جموں کی طرف جا رہا تھا، سڑک سے لڑھک کر ایک گہری کھائی میں جا گرا۔

انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں ٹینکر کا ڈرائیور اور کنڈکٹر برسر موقع ہی ہلاک ہوگئے۔

مہلوک ڈرائیور کی شناخت تروندر سنگھ ساکن جموں جبکہ کنڈکٹر کی شناخت منگل سنگھ ساکن ڈوڈہ کے طور پر ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.