ETV Bharat / city

SC on Kashmiri Pandit Killings کشمیری پنڈتوں کے قتل عام کی ایس آئی ٹی جانچ کے مطالبے کی عرضی خارج - SC on Kashmiri Pandit Killings

سُپریم کورٹ نے کشمیری پنڈتوں کی ہجرت اور قتل کی تحقیقات کی درخواست پر غور کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے درخواست گزار کو درخواست واپس لینے اور مناسب طریقہ تلاش کرنے کی اجازت دی ہے۔ یہ عرضی آشوتوش تپلو نے دائر کی تھی، جن کے والد ٹیکا لال تپلو کو اس وقت جے کے ایل ایف کے مبینہ عسکریت پسندوں نے ہلاک کر دیا تھا۔ SC on Kashmiri Pandit Killings

SC on Kashmiri Pandit Killings
کشمیری پنڈتوں کا قتل عام
author img

By

Published : Sep 19, 2022, 11:36 AM IST

Updated : Sep 19, 2022, 3:00 PM IST

نئی دہلی: سُپریم کورٹ نے اس درخواست پر غور کرنے سے انکار کر دیا جس میں 1990 میں کشمیر میں کشمیری پنڈتوں کی مبینہ ہلاکتوں کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) سے جانچ کا مطالبہ کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے کشمیر میں آباد ہندوؤں کی بڑی تعداد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئی تھی اور جموں و کشمیر کے دوسرے شہروں ادھم پور اور جموں منتقل ہونے کے علاوہ ریاست سے باہر بھی چلے گئے تھے۔ SC on Kashmiri Pandit Killings جسٹس بی آر گوائی اور سی ٹی روی کمار کی بینچ نے یہ کہتے ہوئے اس معاملے کی سماعت کرنے سے انکار کر دیا کہ انہوں نے حال ہی میں سامنے آنے والے ایسے ہی معاملے پر غور نہیں کیا ہے۔

  • Supreme Court refuses to entertain a plea seeking a probe into Kashmiri Pandit exodus and killings. SC allows petitioner to withdraw the plea and seek appropriate remedy. The plea was filed by Ashutosh Taploo, whose father Tika Lal Taploo was killed by JKLF militant at the time pic.twitter.com/BEEiOBGLBJ

    — ANI (@ANI) September 19, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

بینچ نے عرضی گزار کو متبادل طریقہ سے استفادہ کرنے کی آزادی دیتے ہوئے کہا کہ 'ہم مداخلت کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ اس کے بعد درخواست گزار نے عرضی واپس لے لی۔ یہ عرضی ایک ممتاز کشمیری پنڈت اور بی جے پی کے سابق نائب صدر ٹکا لال تپلو کے بیٹے آشوتوش تپلو نے دائر کی تھی، جنہیں مبینہ طور پر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے اراکین نے ہلاک کر دیا تھا۔ درخواست میں خاندان کے افراد کے تحفظ اور بحالی اور ان کے والد کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف تحقیقات اور مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

عرضی گزار نے 1984 کے سکھ مخالفت قتل عام کی تین دہائیوں بعد تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل دی گئی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کا بھی حوالہ دیا اور اپنے والد کے قتل کی ایس آئی ٹی سے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ عدالت نے کہا کہ ہم پہلے بھی اسی طرح کی درخواستیں خارج کر چکے ہیں۔ اب وہ اس معاملہ کی سماعت نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں سُپریم کورٹ نے 1990 کی دہائی کے دوران کشمیری پنڈتوں کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کرنے والی این جی او 'وی دی سٹیزنز' کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس نے ان لوگوں کی بازآبادکاری کا بھی مطالبہ کیا تھا جنہیں وادی کشمیر سے بھاگنا پڑا تھا۔ عدالت عظمیٰ نے این جی او کو مرکزی حکومت کے سامنے اپنی نمائندگی پیش کرنے کی آزادی دی ہے۔

Last Updated : Sep 19, 2022, 3:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.