ETV Bharat / city

AHD Teams Vaccinate Stray Cattle Against LSD in Doda ڈوڈہ اور بھدرواہ میونسپلٹی علاقہ میں آوارہ مویشیوں کو ٹیکہ لگایا گیا

author img

By

Published : Sep 25, 2022, 8:15 PM IST

جانورں کو خصوصی ٹیکہ لگانے کے مہم کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ ایک ٹیم ڈوڈہ جب کہ دوسری ٹیم بھدرواہ کے لیے تشکیل دی گئی تھیں۔ ڈاکٹر عمران ماگرے، وی اے ایس ڈی وی ایچ ڈوڈہ، ڈاکٹر سہیل لون، سی پی ڈوڈہ میونسپل ایریا میں اور اس کے آس پاس کی ٹیموں کی قیادت کررہے ہیں جب کہ ڈاکٹر محمد۔ اکرم ملک بھدرواہ میں ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ AHD teams vaccinate Stray cattle against LSD in Doda

آوارہ مویشیوں کو ٹیکہ لگایا گیا
آوارہ مویشیوں کو ٹیکہ لگایا گیا

ڈوڈہ: جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں چیف اینیمل ہسبنڈری آفیسر ڈوڈہ ڈاکٹر معین الدین گوریس اور لائیو اسٹاک ڈیولپمنٹ آفیسر بھدرواہ ڈاکٹر کی نگرانی میں محکمہ مویشی پالن ڈوڈہ کی طرف سے آج آوارہ مویشیوں کی جلد کی بیماری (ایل ایس ڈی) کے خلاف ویکسینیشن مہم شروع کی گئی۔AHD teams vaccinate Stray cattle against LSD in Doda

ڈاکٹر

اس مہم کے لیے دو ٹیمیں ڈوڈہ اور ایک بھدرواہ میں تشکیل دی گئی تھیں۔ ڈاکٹر عمران ماگرے، وی اے ایس ڈی وی ایچ ڈوڈہ،ڈاکٹر سہیل لون،سی پی ڈوڈہ میونسپل ایریا میں اور اس کے آس پاس کی ٹیموں کی قیادت کررہے ہیں جبکہ ڈاکٹر محمد۔ اکرم ملک بھدرواہ میں ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ ڈوڈہ میں تقریباً 42 آوارہ مویشیوں اور بھدرواہ میں 22 مویشیوں ایل ایس ڈی سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔

مزید پڑھیں:کولگام میں جانوروں کے لئے ٹیکہ کاری مہم کا آغاز

عوام الناس کو اس بیماری اور اس سے بچاؤ کے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا،مکھیوں اور مچھروں پر قابو پانے کے لیے خصوصی زور دیا گیا جو بیماری کے پھیلاؤ کی بنیادی وجہ ہوتی ہیں، عام لوگوں سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ اپنے جانوروں کو باہر نہ جانے دیں کیونکہ وہ اس بیماری کو پکڑ سکتے ہیں اور میونسپلٹی میں اس کے پھیلاؤ کی وجہ بن سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.