ضلع پلوامہ کے وٸین پانپور کے سیکنڑوں لوگوں نے آج زوردار احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے کان کنی پر روک لگانے سے ہزاروں لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں۔ یہ مزدور کان کنی کرکے اپنے گھر کا خرچ چلاتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ علاقے کی بیشتر آبادی کانوں میں مزدوری سے اپنی ضروریات پوری کرتی ہے لیکن اس کام پر غیر ضروری طور پر پابندی لگا کر کے انہیں پریشان کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'وہ جی ایس ٹی اور رائیلٹی ٹیکس بھی ادا کرتے ہیں لیکن پھر بھی انہیں کام کرنے سے روکا جا رہا ہے۔'