انہوں نے اس موقع پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ سرینگر کے میونسپل حدود میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا مقصد کورونا کی لہر کو پھیلنے سے روکنا ہے۔
ایس ایس پی نے کہا کہ مصروف ترین بازاروں میں کام مشکل ہے اور ایس او پیر اور دفعہ 144 کے نفاذ پر عمل در آمد لوگوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے۔
سندیپ چودھری نے لوگوں خاص کر دکانداروں اور ہوٹل مالکان سے اپیل کی کہ وہ باقی کورونا گائیڈ لائنز کے ساتھ ساتھ دفعہ 144 کے نفاذ پر عمل در آمد کو یقینی بنانے پر بھی اپنا تعاون دیں۔
ایس ایس پی نے کہا کہ مسافر بردار گاڑیوں میں بھیڑ ایک چلینج ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کے لئے بھی ایک راستہ تلاش کر رہے ہیں تاکہ گاڑیوں میں مسافروں کی بھیڑ کو کم کیا جاسکے۔