ETV Bharat / city

سرینگر میں دوکانیں رہیں بند، سنڈے مارکیٹ کی گہما گہمی میں کمی - geelani death

علحیدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کے انتقال کے بعد لگائی گئی پابندیوں کو اتوار کے روز انتظامیہ ہٹادیا تاہم شہر کے حساس مقامات پر فورسز اور پولیس کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔

سرینگر:دوکانیں رہیں بند البتہ سنڈے مارکیٹ سجا

author img

By

Published : Sep 5, 2021, 4:03 PM IST

Updated : Sep 5, 2021, 5:39 PM IST

وادی کے بیشتر مقامات سمیت شہر سرینگر میں اتوار کے روز ہٹائی گئی بندشوں کے بعد بھی اگرچہ تمام دوکانیں اور کاروباری مراکز بدستور چوتھے دن بھی بند رہے تاہم صبح 11 بجے ٹی آئی سی سرینگر سے لے کر لال چوک تک سنڈے مارکیٹ سجا ہوا دیکھنے کو ملا۔

سرینگر:دوکانیں رہیں بند البتہ سنڈے مارکیٹ سجا

چھاپڑی فروشوں اور ریڑھی والوں نے سڑک کے دونوں کناروں پر فروخت کے لیے مخلتف اقسام کے سامان کو سجایا تھا جبکہ بازار میں لوگوں کی کم تعداد دیکھی گئی۔

دوسری جانب سول لائنز شہر کے دیگر علاقوں میں نجی گاڑیوں کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ کی آمدورفت کو بھی دیکھا گیا۔

علحیدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کے انتقال کے بعد لگائی گئی پابندیوں کو اتوار کو ہٹالیا گیا تاہم شہر کے حساس مقامات پر فورسز اور پولیس کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی۔

آج سید علی گیلانی کے چہارم فاتحہ کے پیش نظر حیدرپورہ میں واقع ان کی رہائش گاہ کے قریب رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔ وہیں حیدرپورہ کی مقامی مسجد کے احاطے میں جہاں گیلانی کی تدفین عمل میں آئی تھی وہاں سیکوریٹی فورسز کو بڑی تعداد میں تعینات کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کشمیر کے سینیئر علحیدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کا 92 برس کی عمر میں یکم ستمبر کی رات کو ان کی حیدرپورہ میں واقع رہائش گاہ میں انتقال ہوگیا تھا۔ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران انہوں نے کشمیر کی سیاست میں ہم رول ادا کیا تھا۔ سید علی گیلانی کم وبیش 50 برس تک وادی کی سیاست میں سرگرم رہے۔

Last Updated : Sep 5, 2021, 5:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.