ETV Bharat / city

Srinagar Grenade Attacker Arrested : پولیس کا دعویٰ، سرینگرمیں گرینیڈ حملہ آور گرفتار - تازہ خبر جموں و کشمیر

جموں وکشمیر پولیس نے دعوی کیا ہے کہ گرمائی دارالحکومت سرینگر کے ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ میں آج ہوئے گرینڈ حملے میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔ Srinagar Grenade Attacker Arrested ہے۔

srinagar-police-have-arrested-one-person-involving-in-grenade-attack-in-srinagar
سرینگر میں گرینیڈ حملہ آور گرفتار، پولیس
author img

By

Published : Jan 25, 2022, 9:53 PM IST

کشمیر پولیس زون نے انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر وجے کمار کی جانب سے ٹویٹ میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ سرینگر کے ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ میں آج دوپہر میں ہوئے گرینیڈ حملے میں نوجوان اعجاز وانی ملوث پائے گئے ہیں اور پولیس نے انہیں گرفتار کیا ہے۔

srinagar-police-have-arrested-one-person-involving-in-grenade-attack-in-srinagar
سرینگر میں گرینیڈ حملہ آور گرفتار، پولیس
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اعجاز وانی سرینگر کے فتح کدل علاقے کے رہنے والے ہیں جبکہ وہ پتھر بازی کے معاملات میں بھی ملوث تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ ہم آپ کو بتادیں کہ سرینگر کے ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ Hari Singh High Street میں نامعلوم عسکریت پسندوں کی جانب سے پولیس پارٹی پر گرینیڈ حملے میں کم از کم سات افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں ایک جونیئر پولیس افسر اور تین خواتین شامل ہیں۔ Grenade Attack in Srinager

یہ 'ہتھ گولہ' پولیس اور نیم فوجی سی آر پی ایف کی جانب پھیکا گیا تھا جو یوم جمہوریہ کے پیش نظر علاقے میں اضافی تعداد میں تعینات تھے۔ گرینینڈ حملے کے بعد وہاں ایک پولیس کی بلٹ پروف گاڑی دیکھی گئی، جس کا ایک ٹائر ناکارہ ہوگیا تھا۔ باور کیا جاتا ہے کہ یہ ٹائر دھماکے سے منتشر ہونے والے آہنی ریزوں کے لگنے سے فلیٹ ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Grenade Attack in Srinager: سرینگر میں گرینیڈ حملہ، پولیس افسر سمیت سات زخمی

بتادیں کہ سرینگر اور دیگر قصبہ جات میں یوم جمہوریہ کی تقاریب کے تعلق سے سکیورٹی فورسز نے نگرانی بڑھا دی ہے اور گزشتہ ایک ہفتے سے سرینگر شہر میں تلاشی کارروائیاں جاری تھیں، جبکہ سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی میں اضافہ کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.