جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے گزشتہ روز سرینگر عسکری حملے کے جائے وقوعہ،جہاں آرمڈ پولیس کمپلیکس کے قریب عسکریت پسندوں نے ایک پولیس بس پر گھات لگا کر حملہ کیا کا دورہ کیا۔
جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ 'ڈی جی پی نے آج پہلے عسکری حملے کے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، اس کے بعد فوج کے 92 بیس ہسپتال میں زیر علاج گزشتہ روز ہوئے عسکری حملے میں زخمی پولیس اہلکاروں سے ملاقات DGP Meets Injured Police Jawans کی۔'
انہوں نے واقعے کے دوران ڈرائیور کی سمجھداری اور فوری کارروائی کی تعریف بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ جوابی کارروائی میں مبینہ طور پر ایک عسکریت پسند زخمی ہوا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مجرموں کو بہت جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
مزید پڑھیں:Srinagar Militant Attack On Police Bus: سرینگر حملہ، پولیس اہلکار شفیق علی کی لاش آبائی مقام روانہ
دلباغ سنگھ نے اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ ذاتی حفاظت کے لیے ڈیوٹی کے دوران حفاظتی پوشاک کا استعمال کریں، اور ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ کیمپوں سے تعیناتی مقامات تک آنے اور جانے کے دوران تمام حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔
ہم آپ کو بتادیں کہ گزشتہ روز عسکریت پسندوں نے زیون پنتھ چوک میں پولیس گاڑی پر حملہ کیا۔حملے میں تین پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دیگر 11 زخمی ہوئے ہے۔