ETV Bharat / city

سرینگر: سب انسپکٹر کے قاتل کی ہوئی شناخت: دلباغ سنگھ

سرینگر کے خانیار میں سب انسپکٹر کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے معاملے میں ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کہا کہ قاتل کی شناخت ہوچکی ہے اور جلد ہی اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔

جموں و کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ
جموں و کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ
author img

By

Published : Sep 12, 2021, 7:47 PM IST

جموں و کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ سرینگر میں سب انسپکٹر ارشد اشرف کے قاتلوں کی شناخت ہوچکی ہے اور سکیورٹی فورسز ان کی تلاش میں لگ گئی اور جلد ہی انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔

ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کہا کہ 'سرینگر میں عسکریت پسندوں کے موڈیول کی تلاش جاری ہے جنہوں نے سکیورٹی فورسز پر حملے کئے ہیں۔

جموں و کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ

انہوں نے ان باتوں کا اظہار سرینگر میں ڈسٹرکٹ پولیس لائنز پر ہلاک کئے گئے سب انسپکٹر ارشد اشرف کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

واضح رہے کہ نامعلوم بندوق بردار نے پولیس سب انسپکٹر ارشد اشرف کو سرینگر کے خانیار علاقے میں قریب سے گولی مارکر ہلاک کردیا۔

پولیس نے اس واقعہ کا سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کیا ہے جس میں ایک نامعلوم شخص پولیس سب انسپکٹر پر نزدیک سے گولیاں چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل پولیس، نیم فوجی اور سول افسران نے ہلاک شدہ پولیس افسر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.