ETV Bharat / city

سرینگر: گنڈ حسی بٹ میں مجلس علماء کی جانب سے یوم حسینی کا انعقاد

سرینگر کے مضافات گنڈ حسی بٹ علاقے میں مجلس کا انعقاد کرکے امام حسین رضی اللہ عنہ کی خدمات پر روشنی ڈالی گئی اور ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کا عہد کیا گیا، موقع پر نوحہ خوانی اور مرثیہ خوانی کی گئی۔ جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

author img

By

Published : Aug 30, 2021, 12:43 PM IST

jk_bud_01_youme_hussaini_spl_jk10005
jk_bud_01_youme_hussaini_spl_jk10005

سرینگر کے مضافات گنڈ حسی بٹ علاقے میں مجلس علماء امامیہ جموں و کشمیر کی جانب سے یوم حسین منعقد کیا گیا۔ جس میں وادی بھر کے علماء کرام نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ کئی شعراء اور اسلامی اسکالروں نے پروگرام میں شرکت کی۔

ویڈیو دیکھیے۔

اس حسینی کانفرنس میں وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ یوم حسین کانفرنس کے دوران مقررین نے پیغام حسینی اور موجودہ وقت میں امام حسینی کے کردار کو اپنی زندگی میں ڈھالنے پر روشنی ڈالتے ہوئے زور دیا۔

پروگرام کے دوران نوحہ خوانی، مرثیہ خوانی اور وعظ خوانی ہوئی اور کربلا کے میدان میں اسلام کی بقا کے لئے امام حسین کی قربانیوں کو یاد کیا گیا۔
علماء کرام اور اسلامی اسکالروں نے مذہبی آہنگی اور آپسی بھائی چارے کو بر قرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم حسین کے پیروکار ہیں تو حقیقی حسینی بننے کو ترجیح دیں۔

مزید پڑھیں: یوم عاشورہ : اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد

محرم الحرام اور یومِ عاشورہ کی فضیلت

پروگرام میں لوگوں نے اس وقت شہدائے کربلا کا ماتم کیا جب مقررین نے امام حسین اور ان کے اہل خانہ پر کربلا کے میدان میں ہوئے مظالم کا ذکر کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.