جموں کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں سوموار کی صبح آتشزدگی کے باعث پانچ ہاؤس بوٹ جل کر خاکستر ہوگئے ہیں،حکام کا کہنا ہے کہ پیر کو سرینگر کے نگین جھیل میں آتشزدگی کے باعث کم از کم پانچ ہاؤس بوٹس جل کر خاکستر ہو گئے۔ At least 5 Houseboats Gutted in Massive Fire in Nigeen Lake
انہوں نے مزید کہا کہ آگ ایک ہاؤس بوٹ سے شروع ہوئی،اور رفتہ رفتہ پھیلتے ہوئے دیگر بوٹوں کو اپنی چپیٹ میں لےلیا، اجس کے نتیجے میں متعدد ہاؤس بوٹس جل کر خاکستر ہوگئے،ادھر مقامی باشندے اور پولیس نے بھی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی،لیکن تب تک پانچ بوٹ جل کر خاکستر ہوگئے۔
مزید پڑھیں:
فائر اینڈ ایمرجنسیTwo Houses Reduced To Ashes In A Fire: سری نگر: آتشزدگی میں دو گھر خاکستر
محکمہ کے ایک عہدیدار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آگ پیر کی علی الصبح2:26 بجے کے قریب لگنے کی اطلاع ملتے ہی 6 فائر ٹینڈرز کو موقع پر پہنچایا گیا- انہوں نے بتایا کہ آگ جھیل کے نگین کلب کی طرف لگی تھی ،تاہم آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوپائی ہے- انہوں نے مزید بتایا کہ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔