سرینگر: مرکزی زیر انتظام جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں محکمہ سیاحت کی طرف سے موسم بہار کی آمد پہ سپرینگ فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف کشمیری کلچر سے وابستہ سٹال لگائے گئے جبکہ اس دوران موسقی سے وابستہ فنکاروں نے اپنی آواز سے تقریب میں آئے مہمانوں کے دل محضوض کیے Spring Festival at Zabarvan Park۔
تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر سکریٹری ٹورزم سرمد حفیظ کے علاوہ ڈایکٹر ٹورزم جی این ایتو بھی شامل تھے۔ اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیکریٹری ٹورزم سرمد حفیظ نے کہا کہ اس سال سیاح بڑی تعداد میں جموں و کشمیر آنے کی امید ہے جبکہ محکمہ سیاحت اس سلسلے میں ہر ممکن سہولیات کا نظم کر رکھی ہیں۔