ETV Bharat / city

جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کے ملازمین کا نگہت بشیر کے خلاف احتجاج - نکہت بشیر نے منصوبہ بند طریقہ سے حملہ

نگہت بشیر، ایک لڑکی جو مارشل آرٹ کی ماہر ہونے کا دعویٰ کرتی ہے، نے دو روز قبل سیکرٹری جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل نزہت گول کے ساتھ مارپیٹ کرتے ہوئے انہیں زخمی کر دیا، جس کے بعد نکہت کو گرفتار کرلیا گیا تاہم یہ معاملہ ہر گزرتے دن کے ساتھ تول پکڑتا جارہا ہے۔

جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کے ملازمین کا نگھت بشیر کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Sep 17, 2021, 7:56 PM IST

جہاں ایک طرف گزشتہ روز ضمانت پر رہا ہونے کے بعد نگھت بشیر نے ایک بار پھر سپورٹس کونسل کے ملازمین پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے ساتھ مار پیٹ ی گئی، مجھے جلایا گیا، میرے کپڑے پھاڑے گئے اور یہاں تک کے پرائیویٹ پارٹز کو نشانہ بنا کر لاتیں ماری گئیں‘، وہیں آج سپورٹس کونسل کے ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے اُن پر عائد تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔

جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کے ملازمین کا نگھت بشیر کے خلاف احتجاج

ملازمین نے کہا کہ نگھت بشیر نے منصوبہ بند طریقہ سے حملہ کیا ہے اور اسے کھلاڑی نہیں کہا جاسکتا۔ انہوں نے نگھت کے اسنادات کو فرضی قرار دیا۔ احتجاجی ملازمین نے اس معاملہ میں غیرجانبدارانہ جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکریٹری اور دیگر ملازمین کو بلاوجہ نشانہ بنایا جارہا ہے۔

احتجاجی مظاہرہ میں معروف کرکٹ کھلاڑی پرویز رسول بھی شامل ہوئے۔ انہوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی سے بھی کچھ اختلافات ہوسکتے ہیں تاہم لڑائی اس کا مناسب طریقہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سرینگر: گولفنگ کے ساتھ شعبۂ سیاحت کو فروغ دینے کی پہل

واضع رہے کہ بدھ کے روز نگھت اپنے فون سے ویڈیو ریکارڈنگ کرتے ہوئے دفتر میں داخل ہوئیں اور جب سکریٹری سپورٹس کونسل نے نگھت سے ویڈیو ریکارڈنگ کی وجہ دریافت کی تو وہ سکریٹری سے الجھ گئیں اور انہیں زخمی کردیا اور کونسل کے ملازمین پر بدعنوانی کا الزام عائد کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.