ETV Bharat / city

سوپور پولیس نے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا

author img

By

Published : Aug 11, 2021, 8:35 PM IST

جموں و کشمیر میں رفیع آباد کے عوام نے سوپور پولیس کی منشیات کے خلاف کاروائی کی سراہنا کی۔ لوگوں نے بالخصوص ایس ڈی پی او رفیع آباد نثار احمد اور سٹیشن ہاوز آفیسر پانزلہ مدثر شفیع کی ستائش کی گئی جنہوں نے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران نشے کی لعنت کے خاتمہ کےلیے پوری طرح متحرک رہے۔

سوپور پولیس نے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا
سوپور پولیس نے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا

شمالی کشمیر میں سوپور کے تحصیل رفیع آباد میں پولیس نے آج ایک مرتبہ پھر منشیات کے خلاف زبردست کاروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق ایس ڈی پی او رفیع آباد، نثار احمد کی سربراہی میں سٹیشن ہاوز آفیسر پانزلہ مدثر شفیع نے مصدقہ اطلاع پر واپورہ رفیع آباد ایک سڑک پر ناکہ لگایا اور چیکنگ کی۔ چیکنگ کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 120 گرام چرس کو ضبط کیا۔

پقنزلہ پولیس نے اس سلسلہ میں دونوں ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے ملززین کی شناخت ارشاد احمد لون ولد غلام رسول لون ساکن واپورہ رفیع آباد اور غلام محی الدین لون ولد غلام محمد لون ساکن خوشی پورہ رفیع آباد کے طور پر کی۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر کے لوگ انتخابات چاہتے ہیں: پیپلز کانفرنس

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے کو اس لعنت سے دور رکھنے کےلیے پولیس کا بھرپور ساتھ دیں اور اپنے بچوں کے مستقبل کو تابناک بنائیں۔ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جنگ کو آگے بھی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ مقامی لوگوں نے پولیس کے اقدام کی ستائش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.