جموں وکشمیر انتظامیہ نے اس حوالے سے ایک آرڈر جاری کیا ہے. آرڈر میں ڈویژنل کمشنر کشمیر اور ڈویژنل کمشنر جموں کے علاوہ آئی جی پی جموں اور آئی جی پی کشمیر کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ عید الاضحٰی کے موقع پر اگر کوئی غیر قانونی طور سے قربانی کرتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے.
مذکورہ ہدایت نامہ کے مطابق پچیس جون دو ہزار اکیس کو انیمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا، منسٹری آف فشریز،انیمل ہسبنڈری ڈیرینگ کی جانب سے جموں کشمیر انتظامیہ کو یہ آرڈر ملا تھا.
مزید پڑھیں :ممنوعہ جانوروں کی قربانی نہ کریں: مفتی رضوان
اب متعلقہ محکمہ نے ڈویژنل کمشنر جموں اور کشمیر کے ساتھ ساتھ آئی جی پی جموں اور کشمیر کو ہدایت جاری کی ہے کہ اس پر عمل درآمد ہو.
ڈائریکٹر پلاننگ جی ایل شرما نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ احکامات پر عمل آوری کے لئے اقدامات اٹھائے اور غیر قانونی طور پر جانوروں کو ذبح کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔