ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق شاہد اقبال نے تمام سکولوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بچوں کی زندگیوں سے کھلواڑ نہ کریں ۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں بچوں کی جانوں کو جو کھم میں ڈالتے ہوئے ایک مقامی اسکول کی وین بچوں سے اور لوڈیڈ دیکھی گئی ۔
تصویر وائرل ہونے کے بعد ضلع انتظامیہ نے یہ فیصلہ ہے۔
ضلع انتظامیہ نے فوری طور کاروائی کرتے ہوئے وین کی رجسٹریشن کو رد کرتے ہوئے وین کو بھی ضبط کرنے کا حکم دیا گیا۔
والدین اور مقامی لوگوں کا ماننا ہے اس طرح کے احکامات کو زمینی سطح پر عملانے کی ضرورت ہے نہ کہ انہیں اعلانات تک محدود رکھے جائے۔
اسی تناظر میں جب ای ٹی وی بھارت نے ایس ایس پی ٹریفک سرینگر سے سے بات کی ہے تو انہوں نے کہا کہ اسکول انتظامیہ کو واضع ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی ٹرانسپورٹ سہولیات بچوں کے لیے دستیاب رکھے وہیں ۔
انہوں نے والدین پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے محکمے سے تعاون کریں ۔