ETV Bharat / city

بانڈی پوری میں سرکاری ملازمین معطل - بانڈی پورہ میں انتخابی ڈیوٹی اردو نیوز

بانڈی پورہ میں الیکشن ڈیوٹی میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں چھ سرکاری ملازمین کو معطل کردیا گیا۔

بانڈی پورہ میں انتخابی ڈیوٹی کی پامالی کے الزام میں چھ سرکاری ملازمین کو معطل کردیا گیا

author img

By

Published : Dec 15, 2020, 8:08 PM IST

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ڈسٹرکٹ پنچایت الیکشن آفیسر ڈاکٹر اویس احمد نے منگل کو ضلع میں انتخابی فرائض میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں چھ سرکاری ملازمین کو معطل کردیا ہے۔

بانڈی پوری میں سرکاری ملازمین معطل

واضح رہے کہ معطل ملازمین ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ کے دفتر میں منسلک رہیں گے تاہم ان ملازمین کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ جموں و کشمیر حکومت نے تمام ملازمین کو پہلے ہی ہدایات جاری کی تھی جس میں سارے ملازمین کو انتخابی فرائض میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ کرنے تاکید کی گئی تھی۔

بانڈی پورہ میں انتخابی ڈیوٹی کی پامالی کے الزام میں چھ سرکاری ملازمین کو معطل کردیا گیا
بانڈی پورہ میں انتخابی ڈیوٹی کی پامالی کے الزام میں چھ سرکاری ملازمین کو معطل کردیا گیا

یاد رہے کہ جموں و کشمیر میں جاری ڈی ڈی سی انتخابات کے ساتویں مرحلے کے تحت کل 31 حلقوں میں ووٹنگ ہوگی جن میں وادی کشمیر کے 13 حلقے اور جموں خطے کے 18 حلقے شامل ہیں۔

کشمیر میں جاری ڈی ڈی سی انتخابات کے ساتویں مرحلے کے تحت کل یعنی 16 دسمبر کو 31 حلقوں میں پولنگ ہوگی، اس کے علاوہ 69 خالی سرپنچ اور 438 خالی پنچ نشستوں پر بھی ووٹنگ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق 16 دسمبر کو ڈی ڈی سی کے 31 حلقوں میں ووٹنگ ہوگی جن میں وادی کشمیر کے 13 حلقے اور جموں خطے کے 18 حلقے شامل ہیں۔

کشمیر خطے کے 13 ڈی ڈی سی حلقوں میں 148 امیدوار قسمت آزما رہے ہیں جن میں 34 خواتین بھی شامل ہیں، وہیں جموں میں 18 حلقوں کے لیے 150 امیدوار میدان میں ہیں جن میں 38 خواتین بھی شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.