بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے رہنما حاجی فضل الرحمان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے، وزارت داخلہ نے ایک تحریری جواب میں کہا کہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد کے34 غیر ریاستی پاشندوں نے زمین خریدی ہیں۔مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ نتیا نند رائے Union Minister of State for Home Nityanand Ra نے منگل کو لوک سبھا میں کہا کہ جموں و کشمیر سے باہر کے کل 34 افراد نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے جائیدادیں خریدی ہیں۔Outsiders Bought Land in J&K
وزیر نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، جموں و کشمیر سے باہر کے 34 غیر ریاستی باشندوں نے جموں و کشمیر میں زمین خریدی ہیں۔ان علاقوں کے سوال پر جہاں مذکورہ زمینیں خریدی، وزیر نے کہا کہ جائیدادیں جموں، ریاسی، ادھمپور اور گاندربل اضلاع میں خریدی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
Outsiders Bought 7 Plots in J&K دفعہ 370 کی منسوخی: صرف سات پلاٹز کی خریدی
ہم آپ کو بتادیں کہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد مرکزی حکومت نےجموں و کشمیر اور لداخ میں زمینوں اور جائیدادوں کی خریداری کے قوانین میں تبدیلی کی اور اس کے بعد زمین کی خریداری کے نئے قوانین بنائے گئے۔