جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے تحصیل کنگن علاقے میں مقامی لوگوں نے خاموش احتجاج کرتے ہوئے محکمہ جل شکتی کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ ضلع گاندربل کو پانی کا بڑا ذخیرہ مانا جاتا ہے گاندربل سرینگر کے کئی علاقوں کو بھی پانی میسر کرتا ہے۔ لیکن وہیں ضلع کے تحصیل کنگن کے کچھ نمبل بجاڈ پتی کو پینے کا پانی میسر نہیں ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہاں کے لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف خاموش احتجاج کیا۔
جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے وہاں کے مقامی لوگوں سے بات کی تو انہوں نےکہا کہ 'ان کے علاقے میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔' مقامی لوگوں کے مطابق محکمہ نے ایک سال پہلے علاقے میں پانی کی پائپ لگائی لیکن پانی کا کہیں نام و نشان بھی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام: آلودہ پانی سپلائی کرنے کے خلاف عوام کا احتجاج
انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے مزید کہا کہ 'ان کی عورتوں کو دو کلو میٹر دور جاکر پانی لانا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے'۔
مقامی لوگوں نے ڈی سی گاندربل اور گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے میں از خود مداخلت کر یں تاکہ ان کی مشکلات کا حل ہو سکے۔