ETV Bharat / city

سرینگر: لل دید ہسپتال میں نوزائدہ بچوں کی شرح اموات میں نمایاں کمی - جموں و کشمیر کی اہم خبر

ایک اعداد و شمار کے مطابق سال 2017_18 کے دوران ہسپتال میں بچوں کی شرح اموات 18.84 فیصد تھی جو کہ سال 2020_21 میں کم ہوکر 6.69 تک جا پہنچی ہے۔

لل دید ہسپتال  میں نوزائدہ بچوں کی شرح اموات میں نمایاں کمی

author img

By

Published : Nov 10, 2021, 8:02 PM IST

وادی کشمیر کے واحد بڑے زچہ و بچہ ہسپتال لل دید میں گذشتہ تین برسوں کے دوران پیدا ہونے والے نوزائدہ بچوں کی شرح اموات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ ایک اعداد و شمار کے مطابق سال 2017_18 کے دوران ہسپتال میں بچوں کی شرح اموات 18.84 فیصد تھی جو کہ سال 2020_21 میں کم ہوکر 6.69 تک جا پہنچی ہے۔

لل دید ہسپتال میں نوزائدہ بچوں کی شرح اموات میں نمایاں کمی

ہسپتال میں یومیہ بنیاد پر او پی ڈی میں نہ صرف مریضوں کا کافی رش دیکھنے کو ملتا ہے، بلکہ دیگر ضلعی ہسپتالوں سے ریفر کی گئیں حاملہ خواتین کا علاج و معالجہ کیا جاتا ہے۔ وادی سے تمام پیچیدہ اور ہائی رسک ڈیلیوریز کو بھی لل دید ہی ریفر کیا جاتا ہے۔

وادی کشمیر کی تقریبا 25 سے 30 فیصد آبادی اسی اسپتال میں ہی پیدا ہوتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق جہاں ہر ماہ 2100 سے 2400 نو زائیدہ بچوں کی پیدائش ہوتی ہے۔ وہیں 250 سے 300 نو زائیدہ بیمار بچوں کو انتہائی نگہداشت والے یونٹ میں داخل کیا جاتا ہے۔

ان میں وہ بچے بھی شامل ہیں جو کہ کم وزن ہوتے ہیں اور انہیں فوری طور پر کئیر سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔

لل دید کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شبیر صدیقی احمد کہتے ہیں کہ ہسپتال کو نہ صرف جدید مشنری سے لیس کیا گیا ہے بلکہ ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیاہے۔ وہیں ادویات کو بھی دستیاب رکھا گیا ہے۔

لل دید کے بچوں کے انتہائی نہگداشت یونٹ میں 24 گھنٹوں کے دوران 10سے 20 نئے داخلوں میں سے تقریبا 6 داخلے ایسے بھی نوزائدہ بچوں کے ہوتے ہیں جن کی پیدائش قبل از وقت ہوئی ہوتی ہے یعنی ان کی حمل کی عمر 7 سے 8 ماہ کی ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر میں مذہبی اور سماجی مقامات پر کووڈ ٹیسٹنگ مراکز قائم کرنے کی ہدایت

ایسے میں ان نوزائیدہ بچوں کو وینٹی لیٹر کے سہارے اور پھیپھڑوں کی پختگی کے لیے ادویات کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ نوزائید بچوں کے انتہائی نگہداشت یونٹ سے 90 فیصد بچے صحتیاب ہوکر نکلتے ہیں۔ گذشتہ برسوں کے دوران ماں اور بچوں کی شرح اموات میں کمی درج ہونے سے عیاں ہوجاتا ہے کہ وادی کا یہ ہسپتال یوٹی اور قومی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.