مقامی تفتیشی ایجنسی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جمعرات کے روز کالعدم تنظیم جماعت اسلامی سے وابستہ امیر سمیت چھ اہم ممبران کو طلب Summon Six Important Members, Including the Ameer of Jamaat-e-Islami کرکے ان سے آٹھ گھنٹے تک غیر قانونی سرگرمیوں کے حوالے سے پوچھ گچھ کی گئی۔ Inquiries were Made Regarding Illegal Activities انہوں نے کہا کہ غیر ملکی فنڈنگ، جموں وکشمیر اور دیگر ممالک میں جماعت کی سرگرمیوں کے بارے میں بھی پوچھ تاچھ کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ پوچھ تاچھ کے دوران جماعت اسلامی کی جائیداد Property of Jamaat-e-Islami جو بلواسطہ یا بلاواسطہ طور پر ملی ٹینٹ فنڈنگ سے جڑی ہوئی ہے کے بارے میں بھی ان سے تفتیش کی گئی۔ ایس آئی اے نے مزید بتایا کہ جماعت اسلامی کے ارکان کے ساتھ پوچھ تاچھ اس کیس کے متعلق ہے جو پولیس تھانہ بٹہ مالو سری نگر میں درج کیا گیا تھا جس کی اب سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی تحقیقات کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں جو ویڈیو اور پریس ریلیز جماعت اسلامی کی جانب سے منظر عام پر لایا گیا اس کے بارے میں مذکورہ افراد سے تفتیش کی گئی۔
علاوہ ازیں مذکورہ افراد کے کئی اور ساتھیوں کو بھی ’ایس آئی اے‘ نے ایف آئی آر زیر نمبر 17/2019زیر دفعات 10,11,13یو ایل اے پی ایکٹ کے تحت پوچھ تاچھ کے سلسلے میں طلب کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جماعت اسلامی تنظیم کو دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد مرکزی سرکار نے کالعدم کیا تھا اور ان کے دفاتر سیل کئے تھے۔