ایک جانب مرکزی حکومت عوام کو پردھان منتری جن آروگیہ یوحنا Pradhan Mantri Jan Arogya Yojana(پی ایم جے اے وائی) کے تحت طبی راحت اور مفت ادویات فراہم کرنے کا دعویٰ کرتی ہے، وہیں سرینگر کے شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال Shri Maharaja Hari Singh Hospital میں مریضوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں ادویات کی کمی کے باعث لوگ پریشان ہسپتال میں علاج کے لیے آئے کئی مریضوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ بیشتر دوائیں یہاں نہیں ہیں، جس کے سبب بازار سے لانا پڑ رہا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اگرچہ مذکورہ اسکیم کے تحت مفت علاج اور ادویات فراہم کی جاتی ہیں، تاہم جب دوائیاں ہسپتال کے اسٹاک میں ہے ہی نہیں Shortage of Medicines تو ہمیں کیسے ملے۔ معمولی دوائیاں بھی بازار سے خریدنی پڑتی ہیں'۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'ایمرجنسی معاملات کے لیے ضروری دوائیاں بھی ہسپتال میں دستیاب نہیں ہیں، جب اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت نے ہسپتال کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈٹ ڈاکٹر مظفر جان سے رابطہ کیا تو اُن کا کہنا تھا کہ 'اسکیم کے تحت مریضوں کو تمام طبی خدمات مفت میں فراہم کی جاتی ہیں۔ بس شرط یہ ہے کہ اُن کے پاس گولڈن کارڈ ہونا چاہیے۔ جن کے پاس گولڈن کارڈ ہوتا ہے اُنہیں بیشتر دوائیاں ہسپتال سے ہی دی جاتی ہیں'۔
ایمرجنسی معاملات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سبھی طرح کی ایمرجنسی سہولیات یہاں دستیاب رکھی گئی ہیں اور ہمارا طبی عملہ بھی مریضوں کی دیکھ ریکھ اور ان کی ہر ممکن ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہتا ہے۔