سری نگر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کی جانے والی انہدامی کارروائی Removal of Encroachments کے خلاف ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ Hari Singh High Street علاقے میں تمام دکانیں بند رہیں۔
دکان داروں کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کی جانب سے یہ انہدامی کارروائی انہیں اطلاع دیے بغیر ہی رات کے اندھیرے میں انجام دی گئی جس سے ان کو نقصان پہنچا ہے۔
ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ ٹریڈرس ایسوسی ایشن Hari Singh High Street Traders Association کے چیئرمین نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کارپوریشن انتظامیہ نے کسی کو بتائے بغیر ہی رات میں ان کی دکانیں توڑ دیں۔
انہوں نے کہا کہ 'حکام کو پہلے ہمیں بتانا چاہیے تھا اور ہمیں ایک دو دن کا وقت بھی دینا چاہیے تھا جس سے ہمارا نقصان نہیں ہوتا۔
کشمیر ٹریڈرس اینڈ میوفیکچرر فیڈریشن کے صدر محمد یاسین خان نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اس انہدامی کارروائی انجام دینے سے پہلے انہیں مطلع کرنا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم ٹیکس دہندگان ہیں لہذا ہمارے ساتھ اس مسئلے کے متعلق پہلے بات کی جانی چاہیے تھی۔ ہم ان کے پاس یہ بات جاننے کے لیے جائیں گے کہ آخر رات کے اندھیرے میں وہ ایسا کرنے پر کیوں مجبور ہوئے۔