ETV Bharat / city

Shah Faesal Withdrawn Petition شاہ فیصل نے آرٹیکل 370 کو چیلینج کرنے والی عرضی واپس لے لی

author img

By

Published : Sep 20, 2022, 5:16 PM IST

Updated : Sep 20, 2022, 7:38 PM IST

جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے آئی اے ایس افسر شاہ فیصل نے آرٹیکل 370 کو چیلینج کرنے والی عرضی واپس لے لی ہے۔ Challenging the Article 370 Abrogation

Shah Faesal Withdrawn Petition
آرٹیکل 370 کو چیلینج کرنے والی عرضی

نئی دہلی: مرکز کی جانب سے آئی اے ایس افسر شاہ فیصل کو بحال کر دیا گیا ہے۔ شاہ فیصل نے 2019 میں استعفیٰ دے دیا تھا جبکہ آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے بعد ایک سال سے زیادہ عرصے تک انہیں نظر بند رکھا گیا تھام اب شاہ فیصل نے اب سُپریم کورٹ سے اپنی اُس درخواست کو واپس لے لیا ہے جس میں آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے صدارتی حکم کو چیلنج کیا گیا تھا۔ Article 370 Abrogation

تفصیلات کے مطابق آئی اے ایس افسر شاہ فیصل نے جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے صدر کے حکم کو چیلنج کرنے والی اپنی عرضی سُپریم کورٹ سے واپس لے لی ہے۔ شاہ فیصل ان 23 درخواست گزاروں میں شامل تھے جنہوں نے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے مرکز کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ شاہ فیصل نے پٹیشن واپس لینے کا فیصلہ اس سال اپریل میں انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس میں بحال ہونے اور وزارت ثقافت میں ڈپٹی سکریٹری مقرر کیے جانے کے چند ماہ بعد کیا ہے۔

شاہ فیصل نے سنہ 2019 میں جموں و کشمیر میں اپنی سیاسی جماعت کے قیام کے بعد آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف احتجاجاً ملازمت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ تاہم ان کا استعفیٰ حکومت نے کبھی قبول نہیں کیا اور بعد میں انہوں نے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا۔ استعفیٰ کے وقت شاہ فیصل نے ٹویٹ کیا تھا کہ 'کشمیر میں بے لگام ہلاکتوں اور مرکزی حکومت کی جانب سے کسی قابل اعتماد سیاسی اقدام کی عدم موجودگی کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے، میں نے آئی اے ایس عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کشمیریوں کی زندگی میرے لیے اہم ہے۔'

Last Updated : Sep 20, 2022, 7:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.