ETV Bharat / city

گاندربل: قمر دین صاحب کے آستان عالیہ پر شب برات کا اہتمام - دعائے مغفرت اور فاتح خوانی

شب برات کے موقع پر لوگ قبرستانوں پر حاضری دیکر اپنے مرحومین کے حق میں دعائے مغفرت اور فاتح خوانی بھی کرتے ہیں۔

شب برات منائی گئی
شب برات منائی گئی
author img

By

Published : Mar 30, 2021, 6:02 PM IST

صوبہ کشمیر کے ضلع گاندربل میں گذشتہ شب بڑے ہی عقیدت و احترام کے ساتھ شب برات منائی گئی اور تمام مساجد میں لوگ رات بھر ذکر و اذکار میں مصروف رہے۔

اس سلسلے میں رشی محلہ بملورہ میں واقع حضرت قمر دین شاہ صاحب کے آستان عالیہ پر بھی شب برات بڑے ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔

قمر دین صاحب کے آستان عالیہ پر عقیدت و احترام کے ساتھ شب برات منائی گئی

اس دوران مختلف علاقوں سے لوگوں کی خاصی تعداد نے مزار پر حاضری دی اور رات بھر ذکر و اذکار کیا۔ علمائے کرام نے شب برات کی فضیلت اور اس کی اہمیت پر تقریر کی اور ساتھ ہی حضرت قمر دین شاہ صاحب کی زندگی پر بھی روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیے
سوپور حملہ: 'کوتاہی ہوئی ہے، لیکن۔۔۔۔'

واضح رہے کہ اس روز لوگ قبرستانوں پر حاضری دیکر اپنے مرحومین کے حق میں دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی بھی کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.