سرینگر: 28مارچ سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تاریخ میں سب سے مصروف ترین دن رہا، جس میں ریکارڈ تعداد میں ایک ہی دن میں 90 پروازیں چلائیں Flight Operations In Sgr Airport گئیں۔ ہوائی اڈے کے اعلی عہدیداران کے مطابق سرینگر ہوائی اڈے کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب ایک ہی روز میں 15 ہزار 14 مسافروں نے 90 ہوائی پروازوں میں سفر کیا جن میں سے 45 پروازیں 7ہزار 824 مسافرین لے کر سرینگر لے آئی۔ جبکہ سرینگر سے 45 پروازوں نے 7 ہزار 190 مسافروں کو لے کر بیرون مقامات کے لیے اپنی اڑانیں بھری۔ اس سے پہلے سرینگر ہوائی اڈے پر 13ہزار 7سو مسافروں نے ایک ہی دن میں سفر کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
- JKAHUC On Sgr-Jeddah Flight: "سرینگر جدہ کے درمیان ہوائی سروسز شروع کرنا وقت کی اہم ضرورت"
- Aircraft Parking Stand at Srinagar Airport: سرینگر ہوائی اڈے پر مزید چھ جہازوں کی پارکنگ کے لیے اسٹینڈز تعمیر کیے جائیں گے
ڈائریکٹر ایئرپورٹ کے مطابق مسافروں کے اس بھاری رش کو دیکھتے ہوئے ہوائی ڈاے پر انفراسٹرکچر کو مزید وسعت دی جارہی ہے۔ جس میں اہم اقدام کے طور پر نئی ٹرمنل عمارت کے علاوہ 6 ہوائی جہازوں کی پارکنگ اسٹینڈز کی تعمیر کے لیے تقریباً 1500 کروڑ روپے خرچ کیے جارہے ہیں، تاکہ مسافروں کے سفر کو آرام دہ اور آسان بنایا جاسکے۔