ETV Bharat / city

شاہد الاسلام کے اہل خانہ کی امت شاہ سے اپیل - متعدد علیحدگی پسندوں کے ساتھ گرفتار

علیحدگی پسند رہنما اور میر واعظ عمر فاروق کی قیادت والی حریت کانفرنس کے ترجمان شاہد الاسلام کے اہل خانہ نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ان کو تہاڑ جیل سے کشمیر منتقل کرنے کی اپیل کی ہے۔

شاہد الاسلام کے اہل خانہ کی امت شاہ سے اپیل

author img

By

Published : Jun 26, 2020, 9:36 PM IST

شاہد الاسلام قریب دو سال سے دلی کے تہاڑ جیل میں قید ہیں گزشتہ برس اگست کے مہینے میں دفعہ 370اور 35اے کی منسوخی سے قبل سرکار نے تقریباً تمام علیحدگی پسند رہنمائوں اور کارکنان کو حراست میں لے کر متعدد رہنماوں کو بیرون ریاستوں کی جیلوں میں قید کیا۔

شاہد الاسلام کے اہل خانہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ذیابیطس کے مریض ہیں اور ان کو کووڈ19 سے متاثر ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی طبیعت جیل میں بگڑتی جا رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ لاک ڈاون کی وجہ سے وہ تہاڑ جیل میں ان سے ملاقات نہیں کر پا رہے ہیں، وہیں ان کی صحت بھی ذیابیطس کی وجہ سے مزید بگڑتی جا رہی ہے۔

انہوں نے اس ضمن میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو سے انہیں کشمیر منتقل کرنے کی اپیل کی ہے۔

شاہد الاسلام، جن کا اصل نام آفتاب ہلالی ہے، 1990 میں عسکریت پسندوں میں شامل ہوئے تھے۔ تاہم بعد میں وہ میرواعظ عمر فاروق کی قیادت والی حریت کانفرنس کے ساتھ منسلک ہو گئے اور گرفتاری تک اسی جماعت کے ترجمان تھے۔

شاہد الاسلام کو سنہ 2017 جولائی میں قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے حوالہ فنڈنگ میں متعدد علیحدگی پسندوں کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔ وہ 2017سے بدستور قید میں ہیں۔

شاہد الاسلام دو بیٹیوں کے والد ہیں جن کی عمر 12 اور 15 برس ہے۔ سنہ 2018 میں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے نام اپنے علیل والد کی رہائی کی درخواست سے متعلق ایک مکتوب لکھا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.