قابل ذکر ہے کہ 8 جولائی 2016کو مشہور عسکری کمانڈر برہان وانی کو جنوبی کشمیر میں ساتھیوں سمیت مختصر تصادم کے دوران ہلاک کیا گیا تھا۔
برہان وانی کی ہلاکت کے بعد وادی کشمیر میں حالات بے حد کشیدہ ہوئے تھے اور عوامی احتجاج کے دوران ایک سو سے زائد عام شہری بھی ہلاک ہوئے تھے۔
اس ضمن میں متحدہ علیحدگی پسند رہنماؤں نے برہان وانی سمیت 2016میں ہلاک کیے گئے عام شہریوں کی یاد میں عوام سے 8جولائی پیر کو ہڑتال کی اپیل کی ہے۔
پریس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’کوئی بھی قوم اس طرح نسل کشی اور قتل عام برداشت نہیں کر سکتی۔ کشمیری عوام بھی خون خرابے کے بغیر مسئلہ کشمیر کا پر امن اور پائیدار حل چاہتی ہے۔‘‘