ETV Bharat / city

سینیئر صحافی گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا - Affaq

وادی کشمیر کے سینیئر صحافی اور اردو روزنامہ 'آفاق' کے چیف ایڈیٹر غلام جیلانی قادری کو گرفتاری کے قریب پندرہ گھنٹے بعد منگل کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ 62 برس کے مسٹر قادری کو ریاستی پولیس نے شبانہ چھاپے کے دوران سرینگر میں واقع اپنی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔

سینئر صحافی غلام جیلانی قادری
author img

By

Published : Jun 25, 2019, 5:43 PM IST

جیلانی قادری کے برادر اور روزنامہ آفاق کے اسسٹنٹ ایڈیٹر معرفت قادری نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ گوہر مجید نے جیلانی قادری کی ضمانت منظور کی جس کے بعد انہیں عدالت میں ہی رہا کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مسٹر جیلانی قادری کو 1992 میں درج کئے گئے ایک کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ چیف جوڈیشنل مجسٹریٹ نے روزنامہ 'آفاق' کے چیف ایڈیٹر کی ضمانتی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔ ساتھ ہی کیس کی سماعت کی اگلی تاریخ 31 جولائی مقرر کردی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق پولیس نے غلام جیلانی قادری کو رات کے قریب ساڑھے گیارہ بجے سری نگر میں واقع اپنی رہائش گاہ سے گرفتار کرکے پولیس تھانہ شہید گنج منتقل کیا تھا۔
مقامی میڈیا کی ایک رپورٹ میں ایس ایس پی سری نگر ڈاکٹر حسیب مغل کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ مسٹر قادری کو ایک پرانے کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ایک رپورٹ کے مطابق پولیس نے قادری کے گھر والوں کو بتایا کہ قادری کو1992 میں درج ہوئے ایک کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے جب وہ 'جموں کشمیر نیوز' نامی ایک ایجنسی چلارہے تھے۔ جن صحافیوں کے خلاف یہ کیس درج ہوا ہے ان میں سے تین صحافی پہلے ہی فوت ہوچکے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.