انہوں نے مزید کہا کہ '35 اے اور 370 ہٹنے سے جموں کشمیر کے عوام کو بہت فائدہ ہوگا اور یہ فیصلہ تاریخی فیصلہ ہے'۔
انہوں نے کہا 'یہ بی جے پی کا ایک ایجنڈا تھا اور وہ پچھلی حکومت سے ہی اس ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔ اور پچھلے کئی برسوں سے منصوبہ بنارہے تھے کہ اس کو کس طرح سے لایا جائے'۔
ان کا کہنا تھا کہ 'اس فیصلے سے جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ لداخ کو بھی بہت فائدہ ہوگا'۔