پورے ملک میں یوم جمہوریہ کی تقریبات Republic Day Celebration کل تزک واحتشام کے ساتھ منائی جائے گی، اس حوالے سے جموں وکشمیر یوٹی میں بھی تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
علاقے میں سکیورٹی کے حوالے سے معقول اور موزوں انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ آج بس اسٹینڈ ترال میں پولیس اور سی آر پی ایف نے ڈیڑھ درجن سے زائد بائک ضبط کیے ہیں، جبکہ پورے علاقے میں سکیورٹی انتظامات سخت کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ترال علاقہ سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے انتہائی حساس مانا جاتا ہے۔