ETV Bharat / city

SEC Meeting in Srinagar: سٹیٹ الیکشن کمشنر کی سرینگر میں میٹنگ - جموں و کشمیر میں ضمنی بلدیاتی انتخابات

سٹیٹ الیکشن کمشنر کے کے شرما نے آج سرینگر میں محکمہ شہری ترقی و مکانات کے پرنسپل سیکریٹری دھیرج گپتا کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو ریاستی الیکشن کمیشن کے ذریعے کرانے اور ان کے متعلق انتظامات کرانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔SEC Meeting in Srinagar

sec-j-and-k-discusses-modalities-of-ulb-bye-elections
سٹیٹ الیکشن کمیشنر کی سرینگر میں میٹنگ
author img

By

Published : Jul 21, 2022, 9:04 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کو سٹیٹ الیکشن کمیشن کے ذریعے منعقد کرنے کے متعلق سٹیٹ الیکشن کمشنر کے کے شرما اور محکمہ شہری ترقی و مکانات کے پرنسپل سیکریٹری دھیرج گپتا نے سرینگر میں آج تفصیلی میٹنگ کی۔سرکاری بیان کے مطابق ایس ای سی کے کے شرما نے میونسپل کونسل کی تشکیل، ضمنی انتخابات اور انتخابات کے متعلق پرنسپل سیکریٹری محکمہ شہری ترقی و مکانات دھیرج گپتا سے تفصیلی گفتگو کی۔

بیان کے مطابق دونوں افسران نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو ریاستی الیکشن کمیشن کے ذریعے کرانے اور ان کے متعلق انتظامات کرانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں چیف الیکٹورل افسر پنچایتی و بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کرتا تھا لیکن جموں و کشمیر کو یونین ٹریٹری بنانے کے بعد یہاں سٹیٹ الیکشن کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا جس کی صدارت سٹیٹ الیکشن کمشنر کر رہے ہیں جو اب بلدیاتی و پنچایتی انتخابات منعقد کرائیں گے۔

مزید پڑھیں:

ای ٹی وی بھارت کو سٹیٹ الیکشن کمیشن میں ذرائع نے بتایا کہ آج کی میٹنگ اسی معاملے کے متعلق منعقد کی گئی کہ کس لائحہ عمل اور طریقہ کار پر سٹیٹ الیکشن کمشنر آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جس وقت بھی بلدیاتی انتخابات چاہیے ضمنی ہو یا طے شدہ انتخابات وہ اب سٹیٹ الیکشن کمیشن ہی منعقد کرائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.