وادی کشمیر میں فون خدمات سمیت دیگر سبھی خدمات معطل کردیے گئے ہیں، جموں ڈپٹی کمشنر ششما چوہان نے کہا کہ جموں خطے میں انٹرنیٹ خدمات معطل کردی گئی ہے اور دفعہ 144 بھی نافذ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ تازہ کشیدگی کے پیش نظر ریاست کے سابق وزرائے علی عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو ان کے گھروں میں نظر بند کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ ریاست جموں وکشمیر میں دن بہ دن حالات مزید کشیدہ ہوتے جارہے ہیں، موبائل اور انٹر نیٹ خدمات معطل کردی گئی ہیں۔
دوسری جانب پارلیمنٹ اجلاس سے قبل وزیراعظم کی رہائش گاہ پر بھی کابینہ کی میٹنگ جاری ہے۔