ETV Bharat / city

Search Operations in Srinagar and Ganderbal سی بی کے کی سری نگر اور گاندربل میں تلاشی کارروائیاں - سی بی کے کی گاندربل میں تلاشی کارروائیاں

کرائم برانچ کشمیر کی اکنامک افونس ونگ نے جمعرات کی صبح سری نگر اور گاندر بل اضلاع میں تلاشی کارروائیاں شروع کی ہیں۔ Search Operations in Srinagar and Ganderbal

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 1, 2022, 2:16 PM IST

سری نگر: کرائم برانچ کشمیر (سی بی کے) کی اکنامک افونس ونگ نے جمعرات کی صبح سری نگر اور گاندر بل میں تلاشی کارروائیاں عمل میں لائیں۔ یہ کارروئیاں جموں و کشمیر ہاؤسنگ بورڈ کے بر طرف شدہ ایک ایس ایل ٹی سی ماہرکے متعلق ایک کیس کے سلسلے میں انجام دی گئیں۔Search Operations in Srinagar and Ganderbal

سی بی کے کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ منیجنگ ڈائریکٹر جموں و کشمیر ہاؤسنگ بورڈ کی طرف سے ایک تحریری شکایت موصول ہونے پر ایک کیس درج کیا گیا تھا۔ بیان کے مطابق اس شکایت میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ملزم انجینئر حکیم مزمل ولد مرحوم حکیم حبیب اللہ ساکن باغوان پورہ لال بازار سری نگر جموں و کشمیر ہاؤسنگ بورڈ کی طرف سے بر طرف کئے جانے کے باوجود بھی اپنے آپ کو ایس ایل ٹی سی ماہر کے بطور ظاہر کرکے آفیشل سیل کا غلط استعمال کر رہا ہے۔

موصوف ترجمان نے کہا کہ سی بی کے کی اکنامک افونس ونگ نے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کیں اور اس دوران ابتدائی طور الزمات صحیح ثابت ہوئے جس کے بعد اس ضمن میں ایک کیس درج کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کیس کے سلسلے میں سری نگر اور گاندربل ا ضلاع میں تلاشی کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں جن کے بارے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: CBK Arrests SLTC expert of JK Housing Board خود کو تکنیکی ماہر کہنے والے کو کرائم برانچ نے گرفتار کیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.