ETV Bharat / city

Sarpanch Shot Dead in Srinagar: نامعلوم بندوق برداروں کے حملے میں سرپنچ ہلاک - LATEST NEWS SRINAGAR

جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے مضافات کھنموۃ علاقے میں بدھ کے روز نامعلوم بندوق برداروں نے ایک سرپنچ کو گولی مار کر ہلاک کرSarpanch Shot Dead in Srinagar دیا۔ سرپنچ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے وابستہ تھا۔ جموں و کشمیر کے بیشتر سیاسی پارٹیوں نے اس حملے کی پرُزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔

Gunmen shot dead Sarpanch in Srinagar outskirts
نامعلوم بندوق برداروں نے سرپنچ پر گولی مار دی
author img

By

Published : Mar 9, 2022, 7:30 PM IST

Updated : Mar 9, 2022, 10:57 PM IST

جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر کے مضافاتی علاقے کھنموہ میں بندوق برداروں نے پی ڈی پی سے وابستہ ایک سرپنچ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔ ایک گھنٹے تک صدر ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد بالآخروہ سرپنچ زندگی کی جنگ ہار گیا۔ Sarpanch Shot Dead in Srinagar

نامعلوم بندوق برداروں کے حملے میں سرپنچ ہلاک
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بندوق برداروں نے بدھ کی شام کو کھنموہ سرینگر میں پی ڈی پی سرپنچ سمیر احمد بٹ پر ان کے گھر کے نزدیک گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہو گئے۔Gunmen's Kill Sarpanch in srinagar

انہوں نے کہا کہ زخمی سرپنچ کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر صدر ہسپتال سرینگر لے جایا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھے۔

سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ تاہم بظاہر حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

صدر ہسپتال کے ایک سینیئر ڈاکٹر نے بتایا کہ سمیر احمد نام کے سرپنچ کو ہسپتال لایا گیا تاہم اُس کے سینے میں دو گولیاں لگی تھیں جس کے نتیجے میں وہ جانبر نہ ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ اگر چہ ڈاکٹروں نے اُس سے بچانے کی بھر پور کوشش کی لیکن جسم کے نازک حصے میں گولی لگنے کے باعث وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔

یہ بھی پڑھیں:

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ٹیوٹ کر اس حملے کی پُرزور الفاظ میں مزمت کی ہے۔ انہوں نے کہا "بہت افسوسناک,سمیر بھٹ کا قتل قابل مذمت ہے اور میں اس کی واضح مذمت کرتا ہوں۔ وہ سیاست دانوں اور منتخب نمائندوں کی ایک لمبی فہرست میں شامل ہو جاتے ہیں جن کا واحد جرم لوگوں کی بھلائی کے لیے کام کرنا تھا۔ سمیر کو جنت میں جگہ ملے۔"

جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے بھی اس حملے کی مذمت کی ہے نیشنل کانفرنس نے کیا کہ "کھنموہ میں سرپنچ سمیر احمد بھٹ پر حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اس خونریزی کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ اللہ جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے دلی تعزیت۔"

Last Updated : Mar 9, 2022, 10:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.